مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 11
11 خدا تعالی کی ہستی کے منوانے والے ہر ایک ملک میں پیدا ہوئے ہیں اور جس قدر ان کی مخالفت ہوئی ہے اتنی اور کسی کی نہیں ہوئی لیکن پھر دنیا ان کے خلاف کیا کرسکی؟ رامچند رکو بن باس دینے والوں نے کیا سکھ پایا اور انہوں نے کونسی عشرت حاصل کر لی۔کیا رامچند رکا نام ہزاروں سال کے لئے زندہ نہیں ہو گیا اور ان کا نام ہمیشہ کے لئے بدنام نہیں ہوا ؟ اور پھر کرشن کی بات کو رد کر کے کیا فائدہ حاصل کیا؟ کیا وہ کرو چھتر کے میدان میں تباہ نہ ہوئے ؟ فرعون سا بادشاہ جو بنی اسرائیل سے اینٹیں پنتھوا تا تھا اس نے موسی سے بے کس انسان کی مخالفت کی مگر کیا موسی کا وہ کچھ بگاڑ سکا۔وہ غرق ہو گیا اور موسی بادشاہ ہو گئے۔حضرت مسیح کی دنیا نے جو کچھ مخالفت کی وہ بھی ظاہر ہے اور ان کی ترقی بھی جو کچھ پوشیدہ نہیں۔ان کے دشمن تو تباہ ہوئے اور ان کے غلام دنیا کے بادشاہ ہو گئے۔ہمارے آقا بھی دنیا میں سب سے زیادہ اس پاک نام کے پھیلانے والے تھے۔یہاں تک کہ ایک یورپ کا مصنف کہتا ہے کہ ان کو خدا کا جنون تھا ( نعوذ باللہ ) ہر وقت خدا خدا ہی کہتے رہتے تھے۔اُن کی سات قوموں نے مخالفت کی۔اپنے پرائے سب دشمن ہو گئے مگر کیا پھر آپ کے ہاتھ پر دُنیا کے خزانے فتح نہیں ہوئے؟ اگر خدا نہیں تو یہ تائید کس نے کی؟ اگر یہ سب کچھ اتفاق تھا تو کوئی مبعوث تو ایسا ہوتا جو خدا کی خدائی ثابت کرنے آتا اور دنیا اسے ذلیل کر دیتی۔مگر جو کوئی خدا کے نام کو بلند کرنے اٹھاوہ معزز و ممتاز ہی ہوا چنانچہ اللہ تعالے قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ: وَمَنْ يَتَوَنَّ اللهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الخلبونَ (المائدة : ۵۷) اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں سے دوستی کرتا ہے۔پس یا درکھنا چاہئے کہ یہی لوگ خدا کے ماننے والے ہی غالب رہتے ہیں۔آٹھویں دلیل آٹھویں دلیل جو قرآن شریف سے اللہ تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت میں ملتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور یہ بات کسی خاص زمانہ کے متعلق نہیں ہے بلکہ ہر زمانہ میں اس کے نظارے موجود ہوتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِبْوَالِى وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة: ۱۸۷) یعنی جب میرے بندے میری نسبت سوال کریں تو انہیں کہہ دو کہ میں ہوں اور پھر قریب ہوں اور پکارنے والے کی دعا کوسنتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہیے کہ وہ بھی میری بات مانیں