مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 455
455 اور طرح بھی پورے ہوں لیکن ہم نادرشاہ کی بہتری کے لئے دعا کرتے ہیں۔“ الفضل ۳ جنوری ۱۹۳۰ء صفحہ ا کالم او۳) چنانچه ۱۸ دسمبر ۱۹۳۳ء کو معین دن کے وقت نادر شاہ افغانستان ایک شخص عبد الخالق“ نامی کے ہاتھوں سینکڑوں آدمیوں کی موجودگی میں قتل کر دیا گیا اور افغانستان نہیں بلکہ تمام عالم اسلامی نے آہ! نادر شاہ کہاں گیا زبانِ حال سے پکارا۔۔مندرجہ بالا الہام کے بعد اگلا الہام یہ تھا:۔پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی صَدَّقْنَا الرُّؤْيَاءَ إِنَّا كَذَالِكَ نَجْزِى الْمُتَصَدِّقِينَ۔“ یعنی (زلزلہ کی نسبت ) تیرے رویاء کو سچا کر دکھایا اور اسی طرح ہم صدقہ دینے والوں کو اجر دیتے ہیں۔“ ( بدر جلد نمبرے مورخہ ۱۸ مئی ۱۹۰۵ء صفحه ۵ و تذکره صفه ۴۶۳ مطبوعه ۲۰۰۴ء) وہ رویا جس کی طرف مندرجہ بالا عبارت میں اشارہ ہے یہ ہے:۔رویا میں دیکھا کہ بشیر احمد (ابن حضرت مسیح موعود ) کھڑا ہے۔وہ ہاتھ سے شمال مشرق کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ زلزلہ اس طرف چلا گیا۔“ ( بدر جلد ۶ نمبر ۱۸ مورخه صفحه ا کالما، ومکاشفات صفحه ۵۹) مندرجہ بالا الہامات کی تشریح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس طرح فرمائی:۔اور آئندہ زلزلہ کی نسبت جو ایک سخت زلزلہ ہوگا مجھے خبر دی۔۔۔۔اور فرمایا: ” پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی لیکن راست باز اس سے امن میں ہیں۔“ ( الوصیت۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۰۳) ”خدا کے نشان ابھی ختم نہیں ہوئے اُس پہلے زلزلہ کے نشان کے بعد جو۴ را پریل ۱۹۰۵ء میں ظہور میں آیا جس کی ایک مدت پہلے خبر دی گئی تھی پھر خدا نے مجھے خبر دی کہ بہار کے زمانہ میں ایک اور سخت زلزلہ آنے والا ہے وہ بہار کے دن ہوں گے نہ معلوم کہ وہ ابتداء بہار کا ہو گا جب کہ درختوں میں پتہ نکلتا ہے یا درمیان اُس کا یا اخیر کے دن۔جیسا کہ الفاظ وحی الہی یہ ہیں۔پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔چونکہ پہلا زلزلہ بھی بہار کے ایام میں تھا اس لئے خدا نے خبر دی کہ وہ دوسرا زلزلہ بھی بہار میں ہی آئے گا اور چونکہ آخر جنوری میں بعض درختوں کا پتہ نکلنا شروع ہو جاتا ہے اس لئے اسی مہینہ سے خوف کے دن شروع ہوں گے اور غالبا مئی کے اخیر تک وہ دن رہیں گے۔“ ( الوصیت - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۴)