مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 413
413 دین بھی عبد القادر ہے ) پس رب قدیر کی طرف سے آواز آئی کہ اے منکر اور نکیر ! سنو!اگر چہ یہ شخص فاسق تھا لیکن یہ میرے محبوب عبد القادر کا سچا عاشق ہے۔پس اس محبت کی وجہ سے میں نے اسے بخش دیا ہے۔“ فرمائیے! کہیں شرک فی التوحید شرک فی الرسالة‘ اور شرک فی الدین میں کوئی کسر تو باقی نہیں رہی۔66 فَقَالَ لِلْعِيُسِوِي إِنَّ نَبِيَّكُمُ بِأَيِّ كَلَامٍ كَانَ يُخَاطِبُ الْمَيِّتَ حِيْنَ اَحْيَائِهِ فَقَالَ فِي جَوَابِهِ كَانَ يُخَاطِبُهُ بِقَوْلِهِ قُم باذن الله۔۔۔۔۔فَقَالَ لَهُ الْغَوُتُ إِنَّ صَاحِبَ هَذَا الْقَبَرِ كَانَ مُغَنِّيَّا فِي الدُّنْيَا إِنْ اَرَدْتَ أَنْ أَحْيِيَهُ مُغَنِّيًا فَأَنَا مُجِيبٌ لَكَ فَقَالَ نَعَمْ فَتَوَجَّهَ إِلَى الْقَبَرِ وَ قَالَ قُمْ بِإِذْنِي۔فَانْشَقَّ الْقَبَرُ وَ قَامَ الْمَيِّتُ حَيًّا مُغَنِّيًا کتاب مناقب تاج الاولیاء مطبوعه مصر ) د یعنی حضرت غوث الاعظم جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک عیسائی سے بحث کے دوران میں 66 اس عیسائی سے دریافت کیا: ”تمہارا نبی (عیسی) مردوں کو کیا کہہ کر زندہ کیا کرتا تھا؟ عیسائی نے جواب دیا قم باذن اللہ کہہ کر " حضرت غوث الاعظم نے فرمایا کہ اس قبر میں مدفون شخص دنیا مین مغنی تھا اگر تو چاہے تو میں اس کو اس طرح زندہ کر سکتا ہوں کہ یہ گاتا ہوا زندہ ہو جائے۔عیسائی نے کہا۔بہت اچھا کر کے دکھائیے۔تو حضرت غوث الاعظم نے فرمایا قسم بِاِذْنِی ( یعنی میرے حکم سے اٹھ ! ) پس قبر پھٹ گئی اور وہ مردہ گا تا ہوا زندہ اٹھ کھڑا ہوا۔“ گو یا مسیح ناصری کو خدا کے حکم سے مردے زندہ کرتے تھے۔مگر حضرت غوث الاعظم نے اپنے حکم سے مردہ زندہ کیا۔۔ایک اور فضیلت ملاحظہ فرمائیے :۔لَمَّا عُرِجَ بِحَبِيْبِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمِعْرَاجِ اسْتَقْبَلَ اللَّهُ اَرْوَاحَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْأَوْلِيَاءِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ مِنْ مَقَامَاتِهِمُ لَاجُلٍ زِيَارَتِهِ فَلَمَّا قَرُبَ نَبِيًّا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْعَرْشِ الْمَجِيْدِ رَاهُ عَظِيمًا رَفِيعًا لَا بُدَّ لِلصَّعُودِ إِلَيْهِ مِنْ سُلَّم وَ مِرْقَاةٍ فَأَرْسَلَ اللَّهُ إِلَيْهِ رُوْحِي فَوَضَعْتُ كَتُفِي مَوْضِعَ الْمِرْقَاةِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَضَعَ قَدَمَيْهِ عَلَى رَقَبَتَى سَأَلَ اللَّهَ تَعَالَى عَنِّى فَالْهَمَهُ هَذَا وَلَدُكَ اسْمُهُ عَبْدِ الْقَادِرِ کتاب مناقب تاج الا لیاء مطبوعہ مصر صفحه ۸) حضرت غوث الاعظم جیلانی فرماتے ہیں کہ معراج شب جب حبیب خدا آنحضرت صلی اللہ