مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 410 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 410

410 اور کر دے میرے واسطے یعنی مقرر کر مدد دینے والا یا بوجھ بانٹنے والا میرے لوگوں میں سے ہارون میرا بھائی مضبوط کر اس کے سبب سے میری پیٹھ اور شریک کر اس اے میرے کام میں یعنی انہیں نبوت میں میرا شریک کر دے۔( جلد ۲ صفحہ ۳۶) (۴) حضرت امام رازی رحمتہ اللہ علیہ بھی فرماتے ہیں:۔وَاشْرِكْهُ فِي أَمْرِئُ وَالْآمُرُ ههنا النبوة (تفسیر کبیر رازی جلد ۶ صفحه ۴۷ مصری زیر آیت وَاشْرِكَهُ فِي أَمْرِى طه: ۳۲) یعنی یہ شریک فی النبوة کرنے کی دعا ہے۔(۵) تفسیر ابی السعود میں ہے:۔"اِجْعَلْهُ شَرِیکی فِي نُبُوَّتِي“ (برحاشیہ تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ ۴۹ مصری زیر آیت وَاشْرِكْهُ فِی اَمرِ طه :۳۲) یعنی یہ دعا کی کہ اے خدا! ہارون کو میری نبوت میں شریک کر دے۔پس یہ شرک فی الرسالة“ تو وہ اعلیٰ اور عمدہ چیز ہے جسے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دعا کر کے لجاجت سے حاصل کیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی اسے بہت بڑا انعام اور فضل قرار دیا۔جیسا کہ فرماتا ہے: قَدْ أُوتِيْتَ سُؤلَكَ يَمُوسى وَلَقَدْ مَنَنَا عَلَيْكَ مَرَّةً أخرى (طه: ۳۸،۳۷) کہ اے موسیٰ! ہم نے تیری یہ شرک فی الرسالة والی دعا قبول کر لی اور صرف یہ نہیں بلکہ اس کے علاوہ ہم نے پہلے بھی ایک موقع پر تجھ پر ایک اور بڑا فضل کیا تھا۔سورۃ مریم: ۵۴ میں ہے وَوَهَبْنَالُهُ مِنْ رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هَرُون نینا ، یعنی ہم نے اپنی طرف سے خاص رحمت کے طور سر حضرت موسی کے بھائی ہارون کو نبی بنایا۔پس ثابت ہوا کہ جس طرح موسی کے نبی بن جانے کے بعد ان کے بھائی کا ان کے تابع نبی ہونا حضرت موسی کی توہین نہیں بلکہ عزت افزائی اور فضل خداوندی ہے اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے غلاموں میں سے کسی کا نبی ہونا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہی میں رہنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی علو مرتبت اور شان عظمیٰ کو ظاہر کرتا ہے نہ کہ باعث تو ہین ہے چنانچہ لکھا ہے: ا۔خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتبہ کو دیکھنا چاہیے کہ ایسا پیغمبر جو کلمہ خدا وروح اللہ ہے زمان آخر میں ان کی امت میں داخل شامل ہو گا۔یہ رتبہ تو دنیا میں پایا جاوے گا آخرت میں پورا پورا رتبه مزیت سب انبیاء ورسل پر ظاہر ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔(اقتراب الساعة از نواب نور الحسن خان صفحریم ۹ مطبع مفید عام الكامنة فی آگر د ۱۳۰۱ھ ) لَيْسَ فِى الرُّسُلِ مَنْ يَّتَّبِعُهُ رَسُولٌ إِلَّا نَبِيَّنَا صَلْعَمُ وَ كَفَى بِهَذَا شَرْفًا لِهَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُحَمَّدِيَّة ( حج الكرامه از نواب صدیق حسن خان صاحب صفحه ۲۷ سط نمبر1 الفصل الاول در مطبع