مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 400 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 400

400 نہ سمجھا تھک گئے ہم اس بت خود سر کو سمجھاتے سمجھ جاتا اگر اتنا کسی پتھر کو سمجھاتے پانچویں حدیث : - سَبْعُونَ دَجَّالُونَ (فتح البخاری شرح بخاری جز و ۲۹ صفحه ۵۶۴ مطبوعه د بلی از حافظ ابن حجر طبرانی میں بروایت عبداللہ عمرذکر ہے۔حج الکرامہ از نواب صدیق حسن خان مطیع شاہجہانی بھوپال صفحه ۲۳۳) ستر دجال آئیں گے۔الجواب۔یہ حدیث ضعیف ہے۔( حج الکرامہ از نواب صدیق حسن خان مطبع شاہجہانی بھوپال صفحه ۲۳۳) حافظ ابن حجر گفته سند ایں ہر دو حدیث ضعیف ست۔۲۔اس حدیث میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ وہ نبوت کا جھوٹا دعوی کریں گے بلکہ یہ مذکور ہے کہ وہ جھوٹی حدیثیں بنائیں گے۔پس یہ صرف واقدی جیسے وضاعوں کے متعلق ہے نیز ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے اتنا بڑا طومار جھوٹی حدیثوں کا کھڑا کر رکھا ہے۔پس مولویوں کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے۔چھٹی حدیث۔مَثَلِی وَ مَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِى كَقَصْرٍ - ( بخاری۔مسلم مشکوۃ۔فضائل سیدالمرسلین۔قصر نبوت والی حدیث ) الجواب الاول :۔یہ روایت قابل استناد نہیں۔کیونکہ بلحاظ روایت ضعیف ہے۔یہ دو طریقوں سے مروی ہے پہلے طریقہ میں زہیر بن محمد تمیمی ضعیف ہے اس کے متعلق لکھا ہے:۔قَالَ مَعَاوِيَةُ عَنْ يَحْيَى ضَعِيفٌ۔۔۔۔۔وَذَكَرَهُ أَبُو زَرُعَةٍ فِي أُسَامَى الضُّعَفَاءِ۔۔۔قَالَ عُثْمَانُ الدَّارِمِ۔۔۔۔لَهُ أَغَالِيطٌ كَثِيرَةٌ وَقَالَ النَّسَائِي ضَعِيفٌ وَفِي مَوْضِعِ اخَرَ لَيْسَ بِالْقَوِيّ۔“ (تهذيب التهذيب زيرلفظ زهير بن محمد تیمی) کہ بیچی کے نزدیک اور ابوزرعہ کے نزدیک ضعیف ہے۔عثمان الدارمی کہتے ہیں کہ اس کی غلط روایات کی کثرت سے ہیں۔نسائی نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔اس حدیث کے دوسرے طریقہ میں عبداللہ بن دینار مولی عمر اور ابو صالح الخوزی ضعیف ہیں۔عبداللہ بن دینار کی روایت کو عقیلی نے مخدوش قرار دیا ہے۔(تهذيب التهذيب زير لفظ عبد الله بن دینار ) اور ابوصالح الخوزی کو ابن معین قرار دیتے ہیں۔(تهذيب التهذيب زير لفظ ابو صالح الخوزى وميزان الاعتدال زیر لفظ ابوصالح الخوزی) الجواب الثاني : باوجود اس امر کے کہ اس روایت کے راوی ضعیف ہیں۔اگر بغرض