مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 393 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 393

393 گی۔فَبَاتِ حَدِيثٍ بَعْدَ ايَتِ اللهِ وَ التِهِ يُؤْمِنُونَ که خدا تعالیٰ کی آیات اور آیات کے بعد کونسی بات کو مانو گے یا یوں ہوگا کہ خدا تعالیٰ کی کتاب اور آیات کے بعد کونسی چیز مانو گے۔ظاہر ہے کہ آیات اور کتاب پر ایمان لانا کوئی الگ الگ چیز نہیں اور یہ بے معنی تکرار قرآن مجید میں محض اس لیے بنایا جاتا ہے کہ کہیں ”بعد “ کے معنی ”خلاف ثابت نہ ہو جا ہیں۔جواب نمبر ۲:۔دوسرا جواب اس کا یہ ہے کہ اگر بقول شما یخرجان بعدی “ میں ”بعد“ کا مضاف الیہ محذوف ہے تو ہم بھی یہ کہتے ہیں کہ لَا نَبِيَّ بَعْدِی میں ” بعد“ کا مضاف الیہ محذوف ہے اور وہ یہ ہے بَعْدَ اِخْتِتَامِ زَمَانِ نُبُوَّتِی وَ هُوَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ “ یعنی میرے زمانہ نبوت (جو قیامت تک ہے ) کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔یعنی جو نبی آئے گا وہ میرے زمانہ نبوت میں یعنی میرے ماتحت ہو کر آئے گا۔صاحب شریعت نبی نہ ہوگا کہ میرے زمانہ نبوت کو منسوخ کر سکے۔لَا نَبِيَّ بَعْدِی اور علماء گذشتہ ا۔ہم نے لا نَبِيَّ بَعْدِی کے جو معنے گئے ہیں۔بزرگان امت نے بھی مختلف زمانوں میں اس کے یہی معنی بیان کئے ہیں۔چنانچہ شیخ محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں:۔وَهَذَا مَعُنى قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمُ إِنَّ الرَّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلا رَسُولَ بَعْدِي وَ لَا نَبِيَّ أَيْ لَا نَبِيَّ بَعْدِي يَكُونُ عَلَى شَرُعٍ يُخَالِفُ شَرُعِيُ بَلْ إِذَا كَانَ يَكُونُ تَحْتَ حُكْمِ شَرِيعَتِي - (فتوحات مکیہ از محی الدین ابن عربی جلد ۲ صفحه ۳ مصری مطبوعہ دارالکتب العربیه الکبری) یہی معنی ہیں حدیث إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ اور لَا نَبِيَّ بَعْدِي “ کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو معبوث ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے خلاف کسی اور شریعت پر عمل کرتا ہو۔ہاں اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے حکم کے ماتحت ہو کر آئے تو پھر نبی ہوسکتا ہے۔۲۔حضرت امام شعرانی اپنی کتاب الیواقیت والجواہر میں فرماتے ہیں:۔قَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلا نَبِيَّ بَعْدِى وَلَا رَسُوْلَ الْمُرَادُ بِهِ مُشْرِعَ بَعْدِى۔“ ( الیواقیت والجواھر جلد ۲ صفحه ۲۴ از عبدالوہاب الشعرانی ) کہ آنحضرت کا یہ فرمانا کہ "لَا نَبِيَّ بَعْدِى وَلَا رَسُول“ اس سے مراد یہ ہے کہ میرے