مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 382 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 382

382 وو ولایت و امامت وخلافت حقہ کبھی ختم نہیں ہوگی۔یہ سلسلہ آئمہ راشد بن خلفاء ربانیین کا کبھی بند نہیں ہوگا۔(الحاکم جلد نمبر ۳۸ صفحه ۳ کالم نمیرا، ۸ دسمبر ۱۸۹۸ء قادیان) دوسری آیت:۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة : ٤ ) دلیل صفحه ۴۰۷ الجواب :۔یہ آیت تو امکانِ نبوت کی دلیل ہے ( تفصیل دیکھو دلائل امکان نبوت بارہویں اگر کہو کہ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی میں نعمت سے مراد نبوت ہے اور وہ تمام ہوگئی یعنی ختم ہوگئی تو اس کا جواب یہ ہے۔ا۔قرآن میں تو رات کے متعلق ہے تَمَا مَا عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ وَتَفْصِيلًا لِكُلِّ شَيْ (الانعام: ۱۵۵) گویا تو رات تمام تھی مگر اس کے بعد پھر کتاب آگئی ( قرآن ) پس جس طرح اتمام کتاب کے بعد کتاب آگئی اسی طرح ا تمام نعمت کے بعد نعمت آگئی۔فلا اعتراض! ۲۔اس آیت میں تو اتمام نعمت کا ذکر ہے اور نعمت صرف نبوت ہی نہیں بلکہ بادشاہت، صدیقیت ،شہادت، صالحیت یہ سب نعمتیں ہیں جیسا کہ اَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيْنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ (النساء : ٧٠) نيز يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيْكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا الـمـائـدة : ۲۱) پس اگر أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي کا مطلب یہ ہے کہ آنحضرت کے بعد نبوت بند ہو گئی ہے تو پھر امت محمدیہ میں بادشاہی ، صد یقینا ورشہادت اور صالحیت سب بند ہو گئیں۔مگر یہ خلاف واقعہ ہے۔پس تمہارا ترجمہ غلط ہے اور صحیح ترجمہ یہ ہے کہ تم کو پوری نعمت دی گئی۔۳۔قرآن مجید میں ہے کہ جب حضرت یوسف نے اپنا خواب حضرت یعقوب کے سامنے بیان کیا تو انہوں نے جواب دیا۔يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَعَلَى آلِ يَعْقُوبَ كَمَا أَتَمَّهَا عَلَى اَبَوَيْكَ مِنْ قَبْلُ ابْرُ هِيم و اسحق (يوسف:۷) کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ تجھ پر اپنی نعمت تمام کرے جس طرح اس نے تیرے باپ دادا ابراہیم و اسحاق پر اپنی نعمت تمام کی تھی۔گویا حضرت ابراہیم علیہ السلام پر بھی نعمت تمام ہوئی۔پھر حضرت الحق ، یعقوب و یوسف علیہم السلام پر نعمت تمام ہوئی اور پھر آنحضرت صلعم کے ذریعہ مسلمانوں پر بھی نعمت تمام ہوئی۔اس کے معنے بند کرنا کس طرح ہوئے؟ کیا حضرت ابراہیم اور اسحاقی پر نبوت بند