مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 374 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 374

374 (۱) حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ الدَّنَانِيرُ وَالدَّرَاهِمُ خَوَاتِيمُ اللهِ فِى اَرْضِهِ مَنْ جَاءَ بِخَاتَمِ مَوْلَاهُ قُضِيَتُ حَاجَتُه۔(فردوس الاخبار دیلمی صفحہ ۲۱۷ و جامع الصغیر للسيو علی مصری الطبعة الثانيه جلد ۲ صفحه ۱۴) کہ زمین میں دینار اور درہم اللہ تعالیٰ کی مہریں ہیں۔پس جو شخص اپنے آقا کی مہر لے کر آتا ہے۔اس کی حاجت پوری ہو جاتی ہے۔(۲) امينُ خَاتَمُ رَبِّ الْعَالَمِينَ عَلَى لِسَانِ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ۔۔۔۔۔مَعْنَاهُ طَابِعُ اللهُ عَلَى عِبَادِهِ لأَنَّهُ يُدْفَعُ بِهِ الْأَفَاتُ وَالْبَلَايَا۔۔۔۔۔الْحَدِيتُ امِيْنُ دَرَجَةً فِي الْجَنَّةِ قِيْلَ مَعْنَاهُ إِنَّهُ طَابِعُ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ وَقِيْلَ إِنَّهُ كَلِمَةٌ يَكْتَسِبُ بِهَا قَائِلُهَا دَرَجَةٌ فِي الْجَنَّةِ (فردوس الاخبار دیلمی صفحه ۵۵،۵۴ و جامع الصغیر للسیوطی باب الالف جلد اصفحہم مصری ) حدیث " آمین خدا تعالیٰ کی مہر ہے۔خدا کے مومن بندوں کی زبان پر اس کے معنی یہ ہیں کہ ”آمین اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر مہر ہے کیونکہ اس سے آفات اور بلائیں خدا کے بندوں سے دور ہو جاتی ہیں دوسری حدیث میں ہے کہ ”آمین“ جنت میں ایک درجہ ہے کہا گیا ہے کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ ”آمین“ خدا کی ایک مہر ہے اس کے بندوں پر اور کہا گیا ہے کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کا کہنے والا جنت میں درجہ حاصل کرتا ہے۔پس ان احادیث کی روشنی میں (جو محض محاورہ عربی ثابت کرنے کے لئے پیش کی گئی ہیں) آیات قرآنی کا مطلب یہی ہوگا کہ قیامت کے دن ان کی زبان پر مہر لگا دی جائے گی یعنی اس کو جھوٹ بولنے سے محفوظ کیا جائے گا۔سچ بولنے کی ممانعت نہ ہوگی۔چنانچہ اس دن زبان جو کہے گی وہ بیچ ہی ہوگا۔(۱) ورنہ حوالہ مندرجہ بالا میں ”خدا کے بندوں پر مہر لگنے کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟ اس کا یہ مطلب تو ہر گز نہیں ہوسکتا کہ مومن کی زبان بند ہو جاتی ہے بلکہ ظاہر ہے کہ اس کے معنی الہی حفاظت اور تصدیق ہی کے ہیں۔۲۔اسی طرح خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمُ (البقرة: ۸) کی آیت پیش کیا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کافروں کے دلوں پر مہر لگادی ہے۔الجواب :۔(۱) احادیث مندرجہ بالا سے خوب وضاحت ہو جاتی ہے۔(۲) یہ آیت تو تمہاری تغلیط اور ہماری تائید کرتی ہے کیونکہ اگر ختم کے معنی بند کرنا ہو تو