مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 364
364 یعنی اس مقام پر پہنچ کر انسان چار خلعتوں سے ممتاز کیا جاتا ہے یعنی وجود حیات ، قدرت اور عقل۔اور عقل ان سب کی خاتم ہے اور خاتم کے لئے ضروری ہے کہ افضل ہو۔کیا تو نہیں دیکھتا کہ ہمارے رسول کریم صلحم بوجہ خاتم النبین ہونے کے تمام انبیاء علیہم السلام سے افضل تھے اور اسی طرح انسان بوجه خاتم الخلوقات ہونے کے تمام مخلوقات جسمانی سے افضل ہے اسی طرح عقل بھی بوجہ ان چاروں خلعتوں کی خاتم ہونے کے سب خلعتوں سے افضل اور اکمل ہے۔پس صاف ثابت ہوا کہ خاتم کے جو معنی ہم نے بیان کئے ہیں وہی درست ہیں۔۱۹۔امام زرقانی ” خاتم النبیین کے معنی لکھتے ہیں:۔وَالْخَاتَمُ۔۔۔۔أَمَّا بِفَتْحِهَا فَمَعْنَاهُ اَحْسَنُ الْأَنْبِيَاءِ خَلْقًا وَخُلْقًا لَانَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَالُ الْأَنْبِيَاءِ كَالْخَاتَمِ الَّذِي يُتَجَمَّلُ بِهِ وَ أَمَّا بِالْكَسْرِ۔۔۔۔۔فَمَعْنَاهُ اخَرُ الانبياء ( شرح مواہب اللہ نیہ جلد ۳ صفحه ۱۶۳ ۱۶۴ دار المعرفت بیروت) " کہت کی زبر ساتھ خاتم النبیین کے معنی ہیں۔احسن الانبیاء ( یعنی سب نبیوں سے اچھا۔نبی ) بلحاظ صورت و سیرت کے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں کا جمال ہیں۔انگوٹھی کی طرح جس سے خوبصورتی حاصل کی جاتی ہے اورت کی زیر کے ساتھ ہو تو خاتم کے معنی ہیں آخری نبی۔“ یادر ہے قرآن مجید میں ت کی زبر کے ساتھ ہی خاتم ہے نہ کہ زیر کے ساتھ۔۲۰۔مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی دیو بند لکھتے ہیں :۔الف۔”ہمارے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت کا اقرار بشر وانهم وانصاف ضرور ہے علی ھذا القیاس جب یہ دیکھا جاتا ہے کہ علم سے اوپر کوئی ایسی صفت نہیں جس کو عالم سے تعلق ہو تو خواہ مخواہ اس بات کا یقین پیدا ہو جاتا ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تمام مراتب کمال اسی طرح ختم ہو گئے جیسے بادشاہ پر مراتب حکومت ختم ہو جاتے ہیں۔اس لئے جیسے بادشاہ کو خاتم الحکام کہہ سکتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الکاملین اور خاتم النبین کہہ سکتے ہیں مگر جس شخص پر مراتب کمال ختم ہو جائیں گے تو بائیں وجہ کہ نبوت سب کمالات بشری میں اعلیٰ ہے۔چنانچہ مسلم بھی ہے سوائے آپ کے اور کسی نبی نے دعوئی خاتمیت نہ کیا بلکہ انجیل میں حضرت عیسی علیہ السلام کا یہ ارشاد کہ جہان کا سردار آتا ہے خود اس بات پر شاہد ہے کہ حضرت عیسی خاتم نہیں کیونکہ حسب اشارہ مثال خاتمیت بادشاہ خاتم وہی ہو گا جو سارے جہان کا سردار ہو اس وجہ سے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو