مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 347 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 347

347 عسقلانی زیر لفظ الْحَكَمُ ) کہ ابن عباس الدوری نے کہا کہ یہ راوی صاحب عبادت وفضیلت تھا اور و شعمی کو چھوڑ کر ایسا عبادت گزار اور صاحب فضیلت آدمی کوفہ میں نہ تھا۔اور ابن مہدی نے کہا کہ ابراہیم و یہ راوی ثقہ اور قابل اعتبار ہے۔ه مِقْسَمُ وَ قَالَ ابْنُ شَاهِيْنَ فِي الثَّقَاةِ قَالَ أَحْمَدُ ابْنُ صَالِحِ الْمِصْرِئُ ثِقَةٌ ثَبَتْ لَا شَكٍّ فِیهِ ابن شاہین اور احمد بن صالح نے اسے ثقہ اور قابل اعتبار بتایا ہے۔(تهذيب التهذیب از حافظ ابن حجر عسقلانی زیر لفظ مقسم) - عبد اللہ بن عباس :۔ملا علی قاری کہتے ہیں : - حَدِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ صَحِيحٌ لَا يُنْكِرُهُ إِلَّا مُعْتَزَلِى ( موضوعات کبیر صفحہ ۳۹) کہ ابن عباس کی روایت کا سوائے معتزلی کے سوا اور کوئی انکار نہیں کرتا۔آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے۔شَاهَدَ جِبْرِيلَ مَرَّتَيْنِ الاعْمَالُ فِي أَسْمَاءِ الرِّجَالِ اردو ترجمہ صفحہ ۷ ) کہ آپ نے دومرتبہ جبرائیل کی زیارت کی۔یہ تو ہوئی اس حدیث کی صحت جو حضرت ابن عباس سے مروی ہے۔(تهذیب التهذيـــب از حافظ ابن حجر عسقلانی زیر لفظ عبد الله بن عباس) دوسری حدیث علامہ قسطلانی نے حضرت انس بن مالک سے ایک روایت نقل کی ہے و قَدْ رُوِيَ مِنْ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكَ قَالَ لَوْ بَقِيَ يَعْنِي إِبْرَاهِيمُ ابْنُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ لَكَانَ نَبِيًّا وَ لَكِنْ لَمْ يَبْقَ لَأَنَّ نَبِيَّكُمُ اخِرُ الْأَنْبِيَاءِ۔(مواہب اللہ نید از علامہ قسطلانی جزء ثالث صفحه ۶۳ اطبع اولی مطبوعہ مصر ۱۳۲۶ھ ) کہ حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ (ابراہیم ) باقی رہتا تو نبی ہو جاتا۔اس کے آگے ( ناقل ) اپنی رائے لکھتا ہے کہ مگر وہ زندہ نہ رہا کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں راوی کا اپنا اجتہاد حجت نہیں اور وہ کس قدر غلط ہے۔اس کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں گو یا خدا کو ڈر تھا کہ اگر ابراہیم زندہ رہا تو خواہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ہوتا ہو یا نہ وہ ضرور نعوذ باللہ جبر انبی بن جائے گا۔اس لئے اسے بچپن میں مار دیا۔نوٹ نمبر :۔مصنف محمدیہ پاکٹ بک نے لکھا ہے کہ امام نووی اس کو ضعیف قرار دیتے ہیں بلکہ اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان عظیم قرار دیتے ہیں؟ محمدیہ پاکٹ بک از مولوی عبد الله معمار امرتسری صفحه ۵۰۱ ایڈیشن اپریل ۱۹۸۵ء)