مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 328 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 328

328 یہ دکھانا مقصود ہے کہ آیت مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ الخ کا جو مفہوم آج جماعت احمد یہ بیان کرتی ہے وہ نیا نہیں بلکہ آج سے سینکڑوں سال قبل امام راغب رحمۃ اللہ علیہ بھی اس کا وہی ترجمہ کرتے ہیں جو آج جماعت احمدیہ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔غیر احمدی - ترندی میں حدیث ہے کہ النَّاجِرُ الصَّدُوقَ الْأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ“ آج تک کتنے لوگ تجارت کی وجہ سے نبوت حاصل کر چکے ہیں؟ محمدیہ پاکٹ بک صفحہ ۴۷۱ طبع ثانی ۱۹۸۹ء مطبع طفیل آرٹ پرنٹ لا ہور از مولوی عبداللہ معمار امرتسری) جواب:۔یہ روایت ضعیف ہے۔کیونکہ اسے قبیصہ ابن عقبہ الکوفی نے سفیان ثوری سے اور سفیان ثوری نے ابوحمزہ عبداللہ بن جابر سے۔اس نے حسن سے اور اس نے ابوسعید سے روایت کیا ہے۔قبیصہ کے متعلق لکھا ہے:۔قَالَ ابْنُ مَعِينٍ هُوَ ثِقَةٌ إِلَّا فِي حَدِيثِ الثَّوْرِى وَ قَالَ أَحْمَدُ كَثِيرُ الْغَلْطِ۔۔۔قَالَ ابْنُ مَعِينِ لَيْسَ بِذَاكَ الْقَوِيّ ( میزان الاعتدال جلد ۲ صفحه ۳۱ ذكر قبيـصـه بـن عقبه ) که ابن معین فرماتے ہیں کہ قبیصہ کی وہ روایت جو وہ سفیان ثوری سے روایت کرے کبھی قبول نہ کرنا احمد کے نزدیک یہ راوی کثرت سے غلط روایت کرتا تھا اور ابن معین کے خیال میں یہ قوی راوی نہ تھا۔یہ روایت بھی اس راوی کی سفیان ثوری ہی سے ہے۔لہذا جھوٹی ہے۔۲۔اگر درست بھی ہوتی تو بھی حرج نہ تھا کیونکہ التاجرُ الصَّدُوقُ الْآمِينُ تو خود ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ ہیں۔لہذا آپ ہی وہ خاص تاجر اور وہ سچ بولنے والے امین نبی تھے جن کی تعریف اس قول میں کی گئی ہے اور ظاہر ہے کہ حضور نبی تھے۔چوتھی آیت:۔يُبَنِي أَدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ ايَتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (الاعراف: ۳۶) اے بنی آدم (انسانو ! ) البتہ ضرور آئیں گے تمہارے پاس رسول تم میں سے جو بیان کریں گے تمہارے سامنے میری آیتیں۔پس جولوگ پر ہیز گاری اختیار کریں گے اور اپنی اصلاح کریں گے ان کو کوئی غم اور ڈر نہ ہوگا۔امَّا يَأْتِيَنَّ“ کا ترجمہ یہ ہے البتہ ضرور آئیں گے کیونکہ يَأْتِيَنَّ مضارع مؤکد به نون ثقیلہ ہے جو مضارع میں تاکید مع خصوصیت زمانہ مستقبل کرتا ہے جیسا کہ کتاب الصرف مؤلفه حافظ عبدالرحمن