مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 325 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 325

325 مَن يطع الله والی آیت میں یوں نہیں فرمایا کہ جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں گے ہم ان کو نبی بنائیں گے بلکہ فرمایا جولوگ اطاعت کریں گے ہم ان کو ان لوگوں میں شامل کر دیں گے جن پر ہم نے انعام کیا انعم الله عَلَيْهِمْ (النساء : ۷۰ ) ( بصیغہ ماضی ) یعنی نبی ، صدیق اور صالح۔جس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ زمانہ ماضی میں جس جس طرح ہم نے مندرجہ بالا انعامات تقسیم کئے تھے۔اب ہم اطاعت نبوی کے نتیجہ میں وہی انعام اسی طریق پر امت محمدیہ کے افراد میں تقسیم کریں گے۔اب سوال یہ ہے کہ کہ کیا انعم اللهُ عَلَيْهِمْ (النساء:0) میں جولوگ شامل ہیں ان میں سے کوئی عورت بھی کبھی نبی" ہوئی ؟ تو اس کا جواب خدا تعالیٰ خود دیتا ہے کہ وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِ (الانبياء: ۸) یعنی اے نبی ! ہم نے آج تک کسی عورت کو نبی نہیں بنایا۔پس جب کبھی کوئی عورت نبوت کا انعام پانے والی کبھی ہوئی ہی نہیں۔تو پھر امت محمدیہ میں کس طرح ہو سکتی ہے؟ کیونکہ اس امت کو تو وعدہ ہی یہ دیا گیا ہے کہ فأوتيكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِينَ وَالصِّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّلِحِينَ (النساء : ۷۰ ) کہ تم کو بھی وہی انعامات ملیں گے جو پہلی امتوں کو ملے۔مردوں کو نبوت ملی۔عورتیں زیادہ سے زیادہ صدیقیت کے مقام تک پہنچیں۔چنانچہ اس امت میں بھی انتہائی مقام مردوں کے لئے نبوت اور عورتوں کے لئے صدیقیت مقرر ہوا۔اسی طرح صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا میں بھی اَنْعَمتَ صیغہ ماضی ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ اے خدا! جو جو انعامات تو پہلی امتوں کے افراد پر نازل کرتا رہا ہے وہ ہم پر بھی نازل کر۔پس چونکہ پہلی امتوں میں کبھی کوئی عورت نبی نہیں ہوئی اس لئے اب بھی کوئی عورت نبی نہیں ہوگی۔جب امت محمدیہ کا کوئی مرد صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيْهِر کی دعا کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اے خدا! مجھے پر بھی وہ انعام نازل فرما جو تو نے پہلی امتوں کے مردوں پر کئے۔اور جب کوئی امت محمدیہ کی عورت یہ دعا کرتی ہے تو اس کی مراد یہ ہوتی ہے کہ اے خدا! تو نے جو انعام پہلی امتوں کی عورتوں پر نازل کئے وہ مجھ پر بھی نازل فرما۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنے پر حکمت کلام میں ماضی کا صیغہ رکھ کر اس اعتراض کو بیخ و بن سے اکھاڑ دیا۔فالحمد للہ علی ذلک۔ہر اطاعت کرنے والا نبی کیوں نہیں بنتا بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ والی دعا تو امت محمدیہ