مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 303
303 بیان فرمایا (رواه مسلم بحواله مشکواة المصابيح كتاب الروياً باب في المعراج بروایت ابو هريره ) (مسلم کتاب الایمان باب الاسراء برسول الله صلى الله عليه سلم الى السموات و فرض الصلوة بروایت جاہر جلد اصفحہ اے ) اور مسلم میں دوسری جگہ جہاں آخری زمانہ میں نزول مسیح کا ذکر کیا ہے، وہاں بھی اس کا حلیہ "كَانَّهُ عُرْوَةُ ابْنُ مَسْعُودٍ ( عروہ بن مسعود کی طرح ) بیان فرمایا ہے۔پس ثابت ہوا کہ مسیح ایک ہی ہے۔( محمدیہ پاکٹ بک صفحه ۵۸۴، ۵۸۵ بار دوم ۱۹۸۹ء) جواب۔تمہاری پیش کردہ دونوں روایتیں ضعیف ہیں : پہلی روایت : یہ روایت مسلم جلد اصفحہ اے مصری میں ہے۔اس کا ایک راوی ابوالز بیر محمد بن مسلم مکی ہے جو ضعیف ہے اس کے متعلق لکھا ہے۔كَانَ أَيُّوبُ يَقُوْلُ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرَ وَ أَبُو الزُّبَيْرَ ابُو الزُّبَيْرَ۔۔۔۔۔كَانَ يَضْعِفُهُ۔۔۔۔قُلْتُ لِشَعْبَةٍ مَالَكَ تَرَكْتَ حَدِيث أَبِي الزُّبَيْرَ قَالَ رَأَيْتُهُ يَزْن قَالَ شَعْبَةُ قَدِمُتُ مَكَّةَ فَسَمِعْتُ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرَ فَبَيْنَا أَنَا جَالِسٌ عِندَهُ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ مَسْئَلَةٍ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَافْتَرَى عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ يَا أَبَا الزُّبَيْرَءَ تَفْتَرِى عَلَى رَجُلٍ مُسْلِمٍ قَالَ إِنَّهُ أَغْضَبَنِى قُلْتُ وَمَنْ يُغْضِبُكَ تَفْتَرِى عَلَيْهِ۔(تهذيب التهذيب۔و میزان الاعتدال ذکر محمد بن تدرس الاسدی) یعنی ایوب اور عیینہ کہا کرتے تھے کہ ہم سے ابوز بیر نے روایت کی ہے اور ابوز بیر بس ابوز بیر ہی ہے۔یعنی وہ اسے ضعیف قرار دیتے تھے۔ورقاء کہتے ہیں کہ میں نے شعبہ سے پوچھا کہ آپ نے ابوز بیر کی روایت کو ترک کیوں کیا ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اسے زنا کرتے دیکھا ہے۔ایک دفعہ مکہ میں ابوزبیر کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ میرے سامنے ابوزبیر نے ایک شخ خص افتراء کیا ، اس سے پوچھا گیا کہ کیا تم ایک مسلمان پر افتراء کرنے کی جرات کرتے ہو؟ تو اس نے جواب دیا کہ میں نے اس پر افتراء اس لئے کیا ہے کیونکہ اس نے مجھے غصہ دلایا تھا۔میں نے کہا کہ کیا جو شخص تم کو ناراض کرے گا تو اس پر افتراء کرے گا۔۲۔اس روایت کا دوسرا راوی قتیبہ بن سعید التیمی ہے یہ بھی ضعیف ہے چنا نچہ لکھا ہے۔قَالَ الْعُقَيْلِيُّ حَدِيثُهُ غَيْرُ مَحْفُوظٍ مَجْهُولٌ فِى النَّسَبِ وَالرَّوَايَةِ وَ اسْنَادُهُ لَا يُصِحُ - (تهذيب التهذيب ابن حجر و میزان الاعتدال زیر لفظ قتیبه بن سعید التیمی ) یعنی عقیلی نے کہا ہے کہ