مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 286 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 286

286 مس شیطان کی نفی ہے وہ وقت ولادت کی ہے۔پس جس طرح ابو ہریرہ کا اس آیت کے متعلق اجتہاد مندرجہ بخاری غلط ہے اس طرح ان کا وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الكتب (النساء : ۱۶۰) والی آیت کے متعلق اجتہاد مندرجہ بخاری بھی غلط ہے اور نا قابل استناد۔اگر ان کا یہ قول اِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ (النساء: ۱۵۸) اس ضمیر کا مرجع ہوتو مطلب یہ ہوگا کہ با وجود اس کے کہ خدا نے یہودیوں کے اس قول کی تردید پوری طرح کر دی ہے پھر بھی وہ اپنے اس قول پر ایمان رکھیں گے کہ ہم نے مسیح کو قتل کر دیا، ورنہ ان کا مذہب ہی درہم برہم ہو جاتا ہے مثلاً دیکھ لو اگر ایک یہودی حضرت عیسی کو غیر مصلوب تسلیم کرلے تو پھر وہ آپ پر ایمان لائے گا اور اسی طرح اگر ایک عیسائی مصلوبیت مسیح کو چھوڑ دے تو پھر ان کے مذہب کا بھی کچھ نہیں رہتا اور کفارہ مع دیگر اصولوں کے رخصت ہو جاتا ہے۔پس یہی معنی ہیں۔ان کے ایمان سے حقیقی اور قابل قبول ایمان مراد نہیں۔حیات مسیح کی چوتھی دلیل فَمَنْ يَمْلِكُ مِنَ اللهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ أَنْ تُهْلِكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ (المائدة: ۱۸) که خدا کو کون روک سکتا ہے اگر وہ عیسی بن مریم کو مارنے کا ارادہ کرے۔ثابت ہوا ابھی تک خدا تعالیٰ نے ان کو مارنے کا ارادہ نہیں کیا۔جواب :۔اس کے آگے وَأَمَّهُ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا (المائدة: ۱۸) بھی پڑھو کہ اگر خدا چاہے عیسی اور ان کی والدہ اور موجودات ارضی کو ہلاک کرنا۔تو کیا حضرت مریم بھی زندہ ہیں اور کیا دنیا کی کوئی چیز ہلاک نہیں ہوتی ؟ حالانکہ کوئی سیکنڈ اور سکینڈ کا کوئی حصہ نہیں گزرتا جب دنیا میں کوئی جاندار نہیں مرتا۔اصل مطلب یہ ہے کہ اگر خدا تعالی چاہتا تو مسیح، مریم اور موجودات ارضی کو جمیعاً ( یکدم) ہلاک کر دیتا مگر خدا تعالیٰ آہستہ آہستہ دنیا کو ہلاک کرتا ہے۔أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ تَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الانبياء: ۴۵) حیات مسیح کی پانچویں دلیل يُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا (آل عمران : ۴۷ ) کہ عیسی مہد اور چالیس سال کی عمر میں کلام کریں گے۔انہوں نے مہد میں تو کلام کیا مگر ۳۳ سال کی عمر میں چونکہ آسمان پر اٹھائے گئے