مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 280 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 280

280 وجہ اول:۔یہ وہ ایمان ہے جس میں اہل کتاب کا ہر فرد شامل ہے کیونکہ لفظ ان من حصر کے لئے آتے ہیں اور جو ایمان غیر احمدی مراد لیتے ہیں وہ ہزار ہا مرنے والے اہل کتاب میں نہیں پایا جاتا۔پس اگر یہ معنی ہیں تو اللہ تعالیٰ ضرور ان سب اہل کتاب کو حضرت عیسی کی آمد ثانی تک زندہ رکھتا تا وہ ایمان لے آویں اور خدا کا فرمودہ سچ ثابت ہو لیکن جب ایسا نہیں تو معلوم ہوا کہ یہ معنی ہی غلط ہیں۔اس جگہ اگر کوئی یہ کہے کہ وہ سب یہودی ایمان لائیں گے جو اس وقت موجود ہوں گے۔تو اوّل تو اس آیت میں اس کا ذکر نہیں۔دوم احادیث میں صاف لکھا ہے کہ اصفہان کے ۷۰ ہزار یہود دجال کے ساتھ ہوں گے جو مارے جائیں گے اور کنز العمال كتاب القيامة من قسم الاول الفصل الثالث في اشراط الساعة جلدے صفحہ اے امصری۔مطبوعہ حیدر آباد جلدے صفحہ ۱۷۴۔پر لکھا ہے کہ ۲ ہزار یہودی عورتیں حضرت مسیح کا اتباع کریں گی۔پس یہ معنی بھی غلط ہیں۔وجہ دوئم:۔یہ معنی اس لئے غلط ہیں کہ آگے پیچھے اس کے سب یہود کی بدیاں بھری ہوئی ہیں اور جو ان میں سے نیک ہیں ان کی نیکیوں کا ذکر لكن الرسحُونَ (النساء: ۱۶۳) سے ہوتا ہے۔تو اب یہ طریق حکمت کے خلاف ہے کہ ایسی عظیم الشان نیکی کے بعد بھی ان کی بدیاں مذکور ہوں اور معاف نہ کی جائیں۔پھر جس طرح یہ بات حکمت کے برخلاف ہے اسی طرح یہ قرآن کریم کے طرز بیان کے بھی بر عکس ہے اس لئے یہ ماننا پڑے گا کہ یہ معنی ہی غلط ہیں۔وجہ سوم۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:۔لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيْهِ اخْتِلَافًا كثيرا (النساء: ۸۳) کہ اگر یہ قرآن اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اتنی بڑی کتاب میں ضرور کوئی اختلاف ( قوانین قدرت کے مضامین وغیرہ میں ) ہوتا۔ایسا نہ ہونے کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی صداقت پر دلیل بیان فرمایا ہے، لیکن اگر غیر احمدیوں کے معنی صحیح تسلیم کیے جائیں تو قرآن کریم میں اختلاف پڑ جاتا ہے کیونکہ اس آیت سے ماقبل فرمایا ہے ” فَلَا يُؤْمِنُوْنَ إِلَّا قَلِيلًا (النساء: ۴۷) کہ یہ تھوڑا مانیں گے بلکہ مانیں گے ہی نہیں لیکن یہاں کہہ دیا کہ ”سب ایمان لے آئیں گئے“ (بقول غیر احمدی صاحبان )۔وجہ چہارم :۔خدا تعالیٰ حضرت عیسی کو فرماتا ہے وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ القِيمة (ال عمران : ۵۶) کہ میں تیرے متبعین کو یہود پر قیامت تک غلبہ دوں گا اور پھر فرماتا ہے فَأَغْرَيْنا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ (المائدة: ۱۵) کہ ہم نے ان میں قیامت تک بغض