مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 272 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 272

272 ۲۔تفسیر سرسید احمد خان سورة آل عمران زیر آیت ۹۹ تا ۱۰۱۔” پہلی آیت میں اور چوتھی آیت میں لفظ رفع کا بھی آیا ہے جس سے عیسی کی قدر و منزلت کا اظہار مقصود ہے نہ یہ کہ ان کے جسم کو اٹھا لینے کا۔“ تفسیر کبیر۔اِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى وَ رَافِعُكَ إِلَيَّ أَيْ وَ رَافِعُ عَمَلِكَ إِلَيَّ وَ هُوَ كَقَوْلِهِ تَعَالَى إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّب (فاطر: (۱) وَالْمُرَادُ مِنْ هَذِهِ الْآيَةِ أَنَّهُ تَعَالَى بَشَّرَهُ بِقَبُولِ طَاعَتِهِ وَ اَعْمَالِهِ۔۔۔الخ۔رَافِعُكَ اِلَی کے معنے ہیں کہ میں تیرے اعمال کو اٹھانے والا ہوں، یہ اللہ تعالیٰ کے اس قول کی طرح اشارہ ہے۔اِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ اور اس آیت سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی کا ان کی نیکیوں کے قبول کرنے کی بشارت دی۔وَ رَافِعُكَ إِلَيَّ۔هُوَ الرَّفْعَةُ بِالدَّرَجَةِ وَالْمَنْقَبَةِ لَا بِالْمَكَان وَالْجِهَةِ - ( تفسير كبير زير آيت اذْقَالَ اللَّهُ یعنی ) یعنی اس آیت سے جو مسیح کا رفع ثابت ہوتا ہے یہ درجات کی ترقی اور عزت کا رفع مراد ہے، رفع مکانی (جیسا کہ غیر احمدی مانتے ہیں ) اور جہت والا مراد نہیں۔۴۔تفسیر جامع البیان زیر آیت إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى رَافِعُكَ إِلَيَّ أَى مَحَلٌ كَرَامَتِی۔یعنی اپنے عزت کے مقام کی طرف تیرا رفع کرنے والا ہوں۔گویا جنت میں داخل کروں گا۔به فرموده يايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَينَةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِيدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ۵ تفسیر روح البیان جلد اصفحہ ۳۳۱ - رَافِعُكَ إِلَى أَى إِلَى مُحَةٍ كَرَامَتِي وَ مَقَرٍ مَلَائِكَتِي وَ جَعَلَ ذَلِكَ رَفْعًا إِلَيْهِ لِلتَّعْظِيمِ وَ مِثْلُهُ قَوْلُهُ ( إِنِّي ذَاهِبٌ إِلى رَبِّي ) الصفت : ١٠٠) وَ إِنَّمَا ذَهَبَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنَ الْعِرَاقِ إِلَى الشَّام۔یعنی اللہ تعالیٰ کا اپنی طرف رفع فرمانا صرف تعظیم کے لئے ہے جیسا کہ اس کے قول میں ہے اتِي ذَاهِب إلى رتی۔حالانکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام صرف عراق سے شام کی طرف گئے تھے۔لفظ رَفَعَ کے متعلق چیلنج مندرجہ بالا تحقیق سے ثابت ہے کہ قرآن مجید، احادیث، تفاسیر اور عرب کے محاورہ کے رو سے لفظ رفع جب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی انسان کی نسبت بولا جائے، تو اس کے معنی ہمیشہ ہی