مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page iii of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page iii

دیتے ہوئے اپنے تحریری نوٹ میں فرمایا۔و پس اے وکیلو اور اے ڈاکٹر و اور اے تاجر و اور صناعو اور اے زمیندار و اور اے دوسرے پیشہ ور وا تم پر خادم مرحوم کی زندگی یقینا ایک حجت ہے کہ تم دنیا کے کاموں میں مصروف رہتے ہوئے بھی دین کا علم حاصل کر سکتے اور دین کی خدمت میں زندگی گزار سکتے ہو۔“ سینتالیس سال کی مختصر عمر ( ۱۹۱۰ ء تا ۱۹۵۷ء) میں آپ نے بلا شبہ حیرت انگیز اور معیاری خدمات جلیلہ کی توفیق پائی۔مکمل تبلیغی پاکٹ بک آپ کا زندہ جاوید تاریخی کارنامہ ہے۔صرف سترہ اٹھارہ برس کی عمر سے ہی آپ نے پاکٹ بک ترتیب دینا شروع کی جو وقفہ وقفہ سے مفید اضافوں کے ساتھ چھپتی رہی۔آخری ایڈیشن چھوٹی تقطیع کے بارہ سو صفحات پر مصنف کی اجازت سے محترم منشی محمد رمضان صادق مرحوم پوٹل پنشنز گجرات نے شائع کیا۔یہ مذہبی انسائیکلوپیڈیا ادیانِ عالم کے میدان کارزار میں یقینا ایک موثر و مجرب کارگر ہتھیار ہے۔موجودہ ایڈیشن اسی کے مطابق ہے۔محترم خادم صاحب نے ۳۱ دسمبر ۱۹۵۷ء کو حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ کے قطعہ خاص میں مدفون ہوئے۔اے خدا بر تربت او ابر رحمت ہابیار خادم صاحب مرحوم کے جملہ لواحقین ولی شکریہ کے حقدار ہیں جنہوں نے صدقہ جاریہ کے طور پر اس کتاب کا حق اشاعت جماعت کو تفویض کیا ہے۔فجزاهم الله۔