مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 237 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 237

237 ایک نبی ہوں۔نیز وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران:۱۴۵) پس جو معنی آنحضرت کی توفی کے ہیں بعینہ وہی معنی حضرت عیسی کی توفی کے بھی لینے پڑیں گے۔پھر بخاری میں ہے قَالَ ابْنُ عَبَّاسِ مُتَوَفِّيكَ مُمِيْتُكَ کہ حضرت ابن عباس نے مُتَوَفِّيكَ کے معنی موت کیے ہیں۔( بخاری کتاب التفسیر سورہ مائده زیر آیت فَلَمَّا تَوَفَيَتَنِي۔۔۔۱۸۸) تفسیر ابن عباس ،، نوٹ :۔بعض غیر احمدی مولوی تفسیر ابن عباس “ کے حوالہ سے کہہ دیا کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس تو حیات مسیح کے قائل تھے اور وہ آیت یعِيسَى إِلَى مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ الى (ال عمران :۵۶) میں تقدیم تاخیر کے قائل تھے۔تو اس کے جواب میں یا درکھنا چاہیے کہ ہم نے حضرت ابن عباس کا جو مذہب پیش کیا ہے وہ اَصَحُ الكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللهِ یعنی صحیح بخاری میں درج ہے جس کی صحت اور اصالت میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا مگر وہ مختلف اقوال جو دوسری تفاسیر یا تفسیر ابن عباس “ کے نام سے مشہور کتاب میں درج ہیں وہ قابل استناد نہیں کیونکہ ان تمام تفاسیر کے متعلق محققین کی رائے ہے کہ وہ جعلی اور جھوٹی تفسیر میں جو حضرت ابن عباس کی طرف منسوب کر دی گئی ہیں۔چنانچہ لکھا ہے: ا وَمِنُ جُمْلَةِ التَّفَاسِيرِ الَّتِى لَا يُوثقُ بِهَا تَفْسِيرُ ابْنِ عَبَّاسٍ فَإِنَّهُ مَرُوِيٌّ مِنْ طَرِيقِ الْكَذَّابِينَ۔فوائد المجموع فی الاحادیث الموضوعہ مصنفہ علامہ شوکانی صفحه و مطبوعه در مطبع محمدی لا ہور ۱۳۰۳ صفر ۱۰۴) یعنی نا قابل اعتبار اور غیر معتبر تفسیروں میں سے ایک تفسیر ابن عباس بھی ہے کیونکہ وہ کذاب راویوں سے مروی ہے۔۲۔حضرت امام سیوطی فرماتے ہیں: هذهِ التَّفَاسِيرُ الطَّوَالُ الَّتِي اَسْنَدُوهَا إِلَى ابْنِ ـاسِ غَيْرُ مَرْضِيَّةٍ وَ رُوَاتُهَا مَجَاهِيلٌ ( تفسیر اتقان جلد ۲ صفحه ۱۸۸ النفسیر البسيط زیر آیت الانفال: ۹) یہ لمبی لمبی تفسیر میں جن کو مفسرین نے ابن عباس کی طرف منسوب کیا ہے نا پسندیدہ اور ان کے راوی غیر معتبر ہیں۔(خادم) توفی کے معنی عرف عام میں قرآن مجید اور احادیث کے علاوہ اگر عرف عام کو بھی دیکھا جائے تو بھی متوفی کے معنی میت