مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 201
201 وراثت دیتے لیکن انہوں نے اس لیے نہ مانگی کہ ان کو مندرجہ بالا حدیث مانع تھی۔اگر یہ کہیں کہ ان کو اس لئے نہ دی کہ حضرت فاطمہ دعوی نہ کر بیٹھیں تو وہ تو بہت جلد فوت ہو گئیں۔بعد ان کے دے دیتے مگر ایسا نہ کیا۔جواب نمبر ۳: لَا نَرِتْ وَلَا نُورَتْ (بخاری کتاب النمس - کتاب فضائل اصحاب النبی۔کتاب الفرائض۔کتاب المغازی۔مسند احمد بن حنبل جلد ۲ باب الالف صفحه ۴۶۳ المكتبة الاسلامی بیروت ) والی حدیث شیعوں کے نزدیک بھی درست ہے چنانچہ اسی مفہوم کی حدیث شیعوں کی کتاب ( الاصول الکافی کتاب فــرض الـعـلـم باب صفة العلم و فضله و فضل العلماء من منشورات المكتبة الاسلاميه طهران ) میں محمد بن یعقوب را وی نے ابی البختری سے وہ ابوعبید اللہ جعفر بن صادق سے روایت کرتے ہیں: إِنَّ الْعُلَمَاءَ وَرَثَةُ الانْبِيَاءِ وَ ذَلِكَ إِنَّ الْأَنْبِيَاءَ لَمْ يُوْرِثُوا فِي نَسْخَةٍ لَمْ يَرِثُوا دِرْهَمَا وَلَا دِينَارًا وَ أَنَّمَا أُورِثُوا أَحَادِيثَ مِنْ أَحَادِيثِهِمْ فَمَنْ أَخَذَ بِشَيْءٍ مِنْهَا فَقَدْ أَخَذَ بِحَظٍ وَافِر۔“ کہ علماء نبیوں کے وارث ہیں اور یہ اس لئے ہے کہ انبیاء نے وراثت نہیں چھوڑی۔اور ایک نسخہ میں ہے۔نہ وارث ہوئے کسی درہم یا دینار کے بلکہ وارث کئے گئے ان کے کلام میں سے کلام کے۔اور اگر اس میں سے کسی نے کچھ لیا تو اس نے بہت بڑا حصہ لیا۔( نیز دیکھیں ”منار الہدی از شیخ علی البحرانی صفحه ۲۳۴ باب منع فاطمۃ المیراث ) جواب نمبر ۴:۔اگر حضرت ابوبکر نے مذکورۃ الصدر حدیث آنحضرت کے منہ سے نہیں سنی تھی تو ان کو حضرت فاطمہ کو ورثہ سے محروم کرنے سے کیا فائدہ تھا۔کیا حضرت ابو بکر نے وہ زمین خود لے لی یا اپنے خاندان کو دے دی۔اگر ایسا نہیں تو معلوم ہوا کہ حضرت ابوبکر کا مقصد سوائے شریعت کے حکم کو پورا کرنے کے اور کچھ نہ تھا۔جواب نمبر ۵:۔اگر حضرت فاطمہ کو انہوں نے اس حدیث کی وجہ سے محروم کیا تو اس وجہ سے اپنی اور اپنے دوست حضرت عمرؓ کی بیٹی کو بھی محروم کیا۔جواب نمبر ۶:۔جب حضرت علی خود خلیفہ ہوئے تو کیوں انہوں نے حضرت فاطمہ کی اولا د ( حضرت امام حسن و حسین کو آنحضرت کا ورثہ نہ دیا۔اس سے معلوم ہوا کہ حضرت علی کے نزدیک بھی آنحضرت کا ورثہ قابل تقسیم تھا۔اگر حضرت ابوبکر اس واسطے غاصب ہیں کہ انہوں نے حضرت فاطمہ کو فدک کا حصہ نہ دیا تو بعینہ حضرت علی بھی ایسے ہی غاصب ہیں۔اعتراض نمبر ۲:۔آنحضرت نے حضرت فاطمہ کے واسطے فدک کی وصیت کی مگر حضرت ابوبکر نے بخلاف