مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 183 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 183

183 یہود و نصاریٰ کو ان کا دین کوئی نفع نہیں دے سکتا۔۲۔کتاب الاقدس صفحہ ۲۴۸ میں بہاء اللہ لکھتے ہیں۔"أَنَّهُ يَأْخُذُ من كفر بهِ ويُعَذِّبُ الَّذِينَ أَنْكَرُوا مَاظَهَرَ “ کہ خدا ہر اس شخص سے مواخذہ کرے گا جس نے اس بات کو نہ مانا اور ان کو عذاب دے گا جنہوں نے ان باتوں کا انکار کیا ہو۔اسی طرح کتاب مبین صفحہ ۱۸۱ پر منکرین بہائیت کو گمراہ اور کتاب مبین کے صفحہ ۲۸۳ پر مکذبین با بیت کو خاسرین اور الواح مبارکہ از بہاء اللہ صفحہ ۱۷۸ میں مکذبین کو دوزخی کہا ہے۔چند احکام شریعت با بید ا ( البيان باب دهـم مـن الواحد الرابع جز ا) کہ کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ باب کی کتاب البیان کے سوا کوئی دوسری کتاب پڑھے یا پڑھائے اور یہ کہ جس قدر علوم متداولہ ہیں ان کو حاصل کرے یا آگے ان کی تعلیم دے۔۲۔سوائے اِن کتب کے جو ہابیہ مذہب کی تائید میں ہیں۔باقی سب کتب کو دنیا سے نیست و نابود کر دیا جائے۔البیان باب السادس من الواحد السادس)۔جو لوگ علی محمد باب پر ایمان نہیں لاتے وہ پلید اور واجب القتل ہیں۔دیکھو نقطہ الکاف مقدمہ صفحہ ۷ ضرب اعناق و حرق کتب و اوراق و عدم بقاع قتل عام إِلَّا مَنْ آمَنَ وَ صَدَّقَ بود کہ حضرت باب کا یہی حکم ہے کہ جو لوگ آپ پر ایمان نہیں لاتے ان کی گردنیں اڑا دی جائیں۔ان کا قتل عام کیا جاوے۔علوم وفنون اور مذاہب عالم کی سب کتابیں جلا دی جائیں اور ان کا ہر ایک ورق نذر آتش کیا جاوے اور تمام مقامات مقدسہ اور قبور انبیاء وغیرہ سب گرا دیے جائیں تا کہ بابی مذہب کے سوا اور کوئی مذہب دنیا میں نہ رہے۔۴۔کتاب فروع میں علی محمد باب نے اپنے مریدوں کو یہ حکم دیا ہوا تھا کہ اے اصحاب ہر چہ را در بازار گرفتید - بیا در ید من نظر نمایم تا حلال شود ، یعنی ہر ایک حرام چیز باب کے نظر کرنے سے حلال ہو جاتی ہے۔اس حکم کی تفصیل نقطة الکاف صفحہ ۱۴۱ صفحہ ۱۵۰ میں ملتی ہے کہ مریدین بغیر اجازت دُکانوں سے چیزیں اٹھا لیتے تھے اور علی محمد باب کے سامنے لا کر اس کی نظر سے گزار کر حلال کرالیتے۔۵ دلائل العرفان صفحہ ۲۴۷ مصنفہ مرزا حیاء علی بابی میں لکھا ہے۔الباب التاسع من