مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 161
161 بابا صاحب اور قرآن شریف گرنتھ صاحب رام گلی محلہ اصفحہ ۸۳۶ (بحوالہ خالصہ دھرم کے گوروؤں کی تاریخ از عبدالرحمان صفحہ ۱۰۰) میں لکھا ہے: ”کل پردان کتیب قرآن یعنی گل لیگ میں خدا تعالیٰ نے دنیا کی ہدایت کے لئے قرآن شریف کو منظور فرمایا ہے اور ایک شخص کے سوال پر بابا صاحب فرماتے ہیں: قرآن کتیب کمائیے د یعنی قرآن شریف پر عمل کرو کر چانن صاحب ایویں ملے “۔اس سے جو روشنی پیدا ہوگی۔اس میں خدا ملے گا۔( جنم ساکھی سنگھ سجا صفحہ ۱۲۹ و جنم ساکھی بالا صفحه ۴۱۲ بحوالہ خالصہ دھرم کے گوروؤں کی تاریخ از عبد الرحمان صفحه ۸۷) بابا صاحب کا ایک قول یہ ہے : توریت انجیل زبورتر یہ پڑھ ٹن ڈٹھے وید۔رہیا قرآن شریف کل جگ میں پر وار جنم ساکھی بالا صفحہ ۱۴۷ بحوالہ خالصہ دھرم کے گوروؤں کی تاریخ از عبد الرحمان صفحه ۸۷ و چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۳۶۰) یعنی میں نے توریت، انجیل، زبور اور وید پڑھ اور سن کر دیکھ لئے ہیں۔قرآن کتاب ہی گلن ینگ کی ہدایت کے لئے خدا تعالی نے منظور فرمائی ہے اور جناب بابا صاحب کا وہ قرآن شریف جس کو سفر میں آپ ساتھ رکھا کرتے تھے گرو ہر سہائے ضلع فیروز پور کے گوردوارہ میں آج تک موجود ہے۔بابا صاحب اور قیامت آپ قیامت کے قائل تھے جیسا کہ لکھا ہے: آسمان دھرتی چلسی مقام وہی ایک سری راگ دن رڈ چلے نس کس چلے تار کا لکھ پلوئے محلہ اصفحہ ۶۰ مقام وہی ایک ہے نانک سچ بگوئے “ (گرنتھ صاحب آرد بحوالہ ہمارا نا تک اور عباداللہ گیانی صفحه ۹۲) یعنی آسمان اور زمین بھی فنا ہو جائیں گے۔وہ ایک یعنی خدا ہی ہمیشہ قائم رہے گا۔دن اور سورج فنا ہو جائیں گے اور لاکھوں ستارے بھی نیست و نابود ہو جائیں گے وہ ایک ہی ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔نانک سچ کہتا ہے ( جنم ساکھی بالاصفحہ ۲۳۳۱۵۲۱۳۹ بحوالہ خالصہ دھرم کے گوروؤں کی تاریخ از عبدالرحمان