مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 160 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 160

160 مردانہ خوب یاد رکھو جو کوئی مکہ شریف کو نہ مانے وہ کافر ہے۔خواہ کوئی ہو۔“ (جنم ساکھی بالا اردو صفحہ 4ے اوے ۱۷ بحوالہ سکھ گوڑ و صاحبان اور مسلمان ایک تاریخی جائزہ از عباد اللہ گیانی صفحه ۲۹) بابا صاحب نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کی تاکید فرمائی ہے۔( خالصہ دھرم کے گوروؤں کی تاریخ از عبد الرحمان صفحه ۱۵) جیسا کہ گرنتھ صاحب سری راگ محلہ میں لکھا ہے: برکت تین کو انگلی پڑھدے رہن درود یعنی اُن لوگوں کو اگلے جہان میں برکت ملے گی ، جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے رہتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں:۔ص صلاحیت محمدی مکھ تھیں آکھونت خاصه بنده ربدا سر متراں ہوں مت صلوت گذشت کو آکھو مکھ تے نت خاصے بندے رب دے سر متراں دے مت جنم ساکھی بالا والی صفحه ۲۱ بحوالہ ہمارا نا تک اور عباداللہ گیانی صفحه ۸-۸۱) یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف ہمیشہ زبان سے کرتے رہو کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے خاص بندے اور پیاروں سے پیارے ہیں۔اور لکھا ہے۔مَن خُدائے رسول نوں سچا ای دربار م محمد من توں من کتیباں چار ( جنم ساکھی سری گر وسنگھ سبھا صفحہ ۲۴۷ بحوالہ ہمارا نا نک اورعباداللہ گیانی صفحہ دیباچہ) یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ کیونکہ ان کا دربار سچا ہے۔علاوہ ازیں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معراج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حضور کو جبرائیل لے گیا اور آپ پردہ میں خدا تعالیٰ سے ہمکلام ہوئے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا۔اے پیغمبر! تیرا شیشہ صاف ہے جس میں میری شکل نظر آتی ہے۔جنم ساکھی بالا صفحہ ۶ ۵ و جنم ساکھی منی سنگھ صفحہ ۴۶۸) پھر لکھتا ہے کہ بابا صاحب نے مردانہ کو کہا کہ یہ مقام بزرگوں کا ہے۔اس جگہ فرشتہ پیغمبری کی آیات لایا کرتا تھا جن میں ایک آیت یہ ہے لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک (نزهة النظر فی شرح نخبۃ الفکر صفحہ ۱۳ حاشیہ ا محمدعبداللہ ٹو کی تح ادارہ السیدمحمد عبد الاحد۱۳۴۴ مطبع المجتبائی دہلی) یعنی اے پیغمبر! اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا تو زمین آسمان پیدا نہ کرتا۔“ (جنم ساکھی منی سنگھ صفحہ ۳۱۸) اور پوراتن جنم ساکھی صفحہا میں بابا صاحب کا قول درج ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے دربان ہیں۔