مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 127
127 علیہ وسلم کی دوسرے انبیاء پر فضیلت کلی ثابت نہیں اور کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مجھ کو یونس بن مٹی سے بھی زیادہ فضیلت دی جائے۔یہ نا دان نہیں سمجھتے کہ وہ بطور انکسار اور تذلیل ہے جو ہمیشہ ہمارے سید صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی۔ہر ایک بات کا ایک موقع اور محل ہوتا ہے اگر کوئی صالح اپنے خط میں احقر عباداللہ لکھے تو اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ شخص در حقیقت تمام دنیا یہاں تک کہ بت پرستوں اور تمام فاسقوں سے بدتر ہے اور خود اقرار کرتا ہے کہ وہ احقر عباداللہ ہے کس قدرنا دانی اور شرارت نفس ہے۔“ آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۳)