مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 119 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 119

119 چھٹا اعتراض:۔مرزا صاحب کی پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں۔محمدی بیگم وغیرہ۔الجواب: محمدی بیگم وغیرہ پیشگوئیاں تفصیل سے دوسری جگہ درج ہیں۔یہ سب پیشگوئیاں انذاری تھیں اور پوری ہوئیں لیکن تمہاری بائیل سے ثابت ہے کہ انذاری پیشگوئیاں ٹل جایا کرتی ہیں۔یونس نبی کی چالیس یومی پیشگوئی دیکھو یوناہ باب ۳ آیت ۴۔اسی طرح اپنے پولوس رسول کی پیشگوئی دیکھو اعمال ۱۰ تا ۲/۲۵ پہلے کہا:۔اس سفر میں بہت تکلیف اور نقصان ہوگا۔نہ صرف مال اور جہاز کا بلکہ ہماری جانوں کا بھی۔“ (اعمال ۲۷/۱۰) لیکن بعد میں کہا۔خاطر جمع رکھو کیونکہ تم میں سے کسی کی جان کا نقصان نہ ہو گا مگر جہاز کا ان سب کی خدا نے تیری خاطر جان بخشی کی۔(اعمال ۲۲ تا ۱۲۴ ۲۷) یسوع کی پیشگوئیوں کا حال مضمون ”قرآنی مسیح وانجیلی یسوع میں مذکور ہے۔دیکھو صفحہ ۱۲۸۔تم یسوع کی ایک پیشگوئی انجیل سے سچی ثابت کر دو ہم اسکے مقابلہ میں حضرت مرزا صاحب کی دو پیش کریں گے۔آؤ میدان میں نکل کر مقابلہ کرو۔دیدہ باید جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائیوں کو انعامی چیلنج بھی دیا مگر کسی عیسائی کو مقابلہ پر آنے کی جرات نہ ہوئی۔حضرت علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔”میرا یہ بھی دعوی ہے کہ یسوع کی پیشگوئیوں کی نسبت میری پیشگوئیاں اور میرے نشان زیادہ ثابت ہیں۔اگر کوئی پادری میری پیشگوئیوں اور میرے نشانوں کی نسبت یسوع کی پیشگوئیاں اور نشان ثبوت کے رو سے قومی تر دکھلا سکے تو میں اسکو ایک ہزار روپیہ نقد دونگا“ (اشتہار مشمولہ رسالہ انجام آتھم وتبلیغ رسالت جلد ۶ - ص ۱۷) ساتواں اعتراض:۔مرزا صاحب کی وفات کے بعد ان کی جماعت میں اختلاف پھیل گیا۔الجواب:۔ذرا انجیل پڑھو۔یسوع کی وفات کے تھوڑا ہی عرصہ بعد پولوس کرنتھیوں کو یوں مخاطب کرتا ہے: "اے بھائیو! تم میں جھگڑے ہورہے ہیں۔“ (۱۔کرنتھیوں ۱/۱۱) تم میں بڑا نقص یہ ہے کہ آپس میں مقدمہ بازی کرتے ہو۔‘ (1 کرنتھیوں ۶/۷) آٹھواں اعتراض :۔مرزا صاحب نے اپنے آپ کو مریم قرار دیا۔وہ عورت کس طرح بن گئے ؟ الجواب:۔انجیل پڑھو۔پولوس عیسائیوں کو مخاطب کر کے کہتا ہے: ا۔میں نے ایک ہی شوہر کے ساتھ تمہاری نسبت کی ہے تا کہ پاکدامن کنواری کی مانند تم کو