مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 96 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 96

96 ۲۵۔کفارہ پر ایمان لانے کے بعد مسیحی لوگوں سے گناہ سرز دہی نہیں ہوتے یا ہوتے ہیں، لیکن معاف ہو جاتے ہیں اگر سرزد نہیں ہوتے ، مشاہدہ کے خلاف۔ہو جاتے ہیں اور معاف ہوتے ہیں، دلیل دو۔۲۶۔مسیح نے اپنی مرضی سے کفارہ ہو کر اپنے ذمے بندوں کے گناہ لئے یا باپ کی مرضی سے۔اگر باپ کی مرضی سے تو باپ غیر عادل۔اگر اپنی مرضی سے تو خود غیر عادل۔۲۷۔انسان بوجہ گنہ گار ہونے کے کفارہ ہوسکتا تھا وہ فطرنا گنہگار ہے۔تمام لوگ ابن آدم ہیں، مگر مسیح ابن اللہ ہے اور پاک ہے۔اس لئے کفارہ ہوا۔مگر ہم کہتے ہیں وہ ابن آدم بھی ہے۔پھر حوا نے بھی گناہ کیا تھا بلکہ آدم سے پہلے اسی نے گناہ کیا، اور مریم بھی اولاد آدم سے تھی۔مسیح ان سے پیدا ہوئے۔ماں کے خواص بچے میں سرایت کرتے ہیں۔مسیح کی ماں بے گناہ نہ تھی نسل آدم سے تھی۔اس لئے مسیح گناہ سے کیسے پاک ہوئے؟ وہ بھی گناہگار ہوئے۔“ جو عورت سے پیدا ہوا کیونکر پاک ٹھہرے۔(ایوب ۲۵/۴ و ۱۵/۱۴) ۲۸۔آدم کی وجہ سے ساری نسل کا گنہ گار ہونا خدا کے عدل کے خلاف ہے۔۲۹۔موت گناہ کی سزا ہے۔جب گناہ معاف ہو چکا تو پھر موت کیسی؟ (رومیوں ۶/۱۶) ۳۰۔عورت دردزہ سے بچہ جنے گی۔مرد پسینہ کی کمائی سے روٹی کمائے گا مگر کفارہ پر ایمان لا کر بھی دردزہ ہوتا اور پسینہ کی کمائی سے روٹی نصیب ہوتی ہے۔۳۱۔یہودیوں نے احسان کیا کہ کفارہ ادا کر دیا۔پھر لعنتی کیوں ہوئے؟ ۳۲۔چونکہ مسیح کا دعویٰ صرف بنی اسرئیل کی ہدایت کے لئے آنے کا تھا۔اس کا کفارہ بھی صرف بنی اسرئیل کے لئے ہوگا۔تمہارا اس کی تبلیغ کر کے لوگوں کو دھوکہ دینا کیونکر جائز ہے۔الف۔” میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیٹروں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔“ ب۔(متی ۱۵/۲۴) لڑکوں کی روٹی کتوں کے آگے ڈالنا اچھا نہیں۔“ (متی ۱۵/۲۶) ج۔اس نے شاگردوں کو ہدایت کی کہ بنی اسرئیلیوں کے سوا اور کسی کو تبلیغ نہ کرنا “ (متی ۱۰/۶،۵) د۔پولوس کا یسوع کی وفات کے بعد غیر قوموں کو تبلیغ کرنا محض غصہ کی وجہ سے تھا۔(اعمال ۵ تا ۱۸/۷) اور یسوع کے دوسرے شاگر د پطرس سے جھگڑے کہ تو نے غیر قوموں کے پاس جا کر کیوں