مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 80 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 80

80 چاہئیں۔نیز دیکھو( یوحنا باب ۱۴۔آیت ۲۰) 9966 پانچویں دلیل: مسیح نے کہا کہ " میں خدا سے نکلا ہوں۔تو مجھ سے پیدا ہوا۔“ ( عبرانیوں ۱/۵ و یوحنا ۸/۴۲) جواب:۔پورا حوالہ پڑھو۔یسوع نے ان سے کہا۔اگر خدا تمہارا باپ ہوتا تو تم مجھ سے محبت رکھتے اس لئے کہ میں خدا سے نکلا اور آیا ہوں۔کیونکہ میں آپ سے نہیں آیا بلکہ اسی نے مجھے بھیجا۔" (یوحنا ۸/۴۲) پس خود میج نے نکلنے کی تشریح کرکے بتادیا کہ اسے مراد جسم الہی نہیں بلکہ صرف صفت ارسال المرسلین کا اظہار ہے۔چنانچہ مزید وضاحت کے لئے دیکھو :۔(ایوحنا ۱۷/۸) ۲۔” جو کوئی خدا سے ہوتا ہے وہ خدا کی باتیں سنتا ہے۔( یوحنا۸/۴۷) جو اس کے نام پر ایمان لاتے ہیں خدا سے پیدا ہوئے۔“ (ایوحنا ۱۲-۱/۱۳) ۴۔جو کوئی راستبازی سے کام کرتا ہے وہ اس سے پیدا ہوا ہے۔“ (ایوحنا ۲/۲۹) ۵۔” جو کوئی خدا سے پیدا ہوا وہ گناہ نہیں کرتا۔“ (ایوحنا۳/۹) ۶۔جو کوئی محبت رکھتا ہے وہ خدا سے پیدا ہوا ہے۔“ (ایوحنا ا/۵) ے۔شاعروں میں سے بعض نے کہا کہ ہم تو اس کی نسل ہیں۔پس خدا کی نسل ہو کر یہ خیال کرنا مناسب نہیں۔(اعمال ۱۷/۲۹٬۲۸)۔سب ایک ہی اصل سے ہیں۔“ ( عبرانیوں ۲/۱۱) چھٹی دلیل :۔یسوع کے لئے کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔“ ( عبرانیوں ۱۳/۸) جواب : لیکن لکھا ہے:۔ا۔پیشتر اس کے کہ پہاڑ پیدا ہوئے اور زمین اور دنیا کو تو نے بنایا۔ازل سے ابد تک تو ہی خدا ہے۔‘ (زبور۹۰٫۲) ۲۔”مجھ سے آگے کوئی خدا نہ بنا اور میرے بعد بھی کوئی خدا نہ ہوگا۔“ (یسعیاہ باب ۴۳ آیت ۱۰) ۳۔ملک صدق بے باپ، بے ماں، بے نسب نامہ ہے۔نہ اس کے دنوں کا شروع ،نہ زندگی کا آخر بلکہ خدا کے بیٹے کے مشابہ ٹھہرا۔(عبرانیوں۷/۳)