مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 73
73 بر پا کرے گا۔جو کچھ وہ تم سے کہے اس کی سننا۔“ ۹ متنی باب ۲۱ آیت ۴۲ تا ۴۴ جس پتھر کو معماروں نے رد کیا۔وہی کونے کے سرے کا پتھر ہوا۔یہ خداوند کی طرف سے ہوا اور تمہاری نظروں میں عجیب ہے۔اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور اُس قوم کو جو اس کے پھل لائے گی دے دی جائے گی۔اور جو اس پتھر پر گرے گا اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے مگر جس پر وہ گرے گا اُسے پیس ڈالے گا۔“ ۱۰ لوقا باب ۱۳ آیت ۳۵ ”دیکھو تمہارا گھر تمہارے لئے ویران چھوڑا جاتا ہے۔کیونکہ میں تم سے کہتا ہوں کہ اب سے مجھے پھر ہر گز نہ دیکھو گے جب تک نہ کہو گے کہ مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام پر آتا ہے۔“ ۱۱۔یوحنا باب ۱۴ آیت ۱۶ اور میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے یعنی سچائی کی روح جسے دنیا حاصل نہیں کر سکتی۔“ کا کچھ نہیں۔“ ۱۲۔یوحنا باب ۱۴ آیت ۳۰ اس کے بعد میں تم سے بہت سی باتیں نہ کروں گا کیونکہ دنیا کا سردار آتا ہے اور مجھ میں اس ۱۳۔یوحنا باب ۱۵ آیت ۲۶، ۲۷ لیکن جب وہ مددگار آئے گا جس کو میں تمہارے پاس باپ کی طرف سے بھیجوں گا۔یعنی سچائی کی روح جو باپ کی طرف سے نکلتا ہے۔تو وہ میری گواہی دے گا اور تم بھی گواہ ہو کیونکہ شروع سے میرے ساتھ ہو۔“ ۱۴۔یوحنا باب ۱۶ آیت ۸،۷ ”میرا جانا تمہارے لئے فائدہ مند ہے۔کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تو وہ مددگار تمہارے پاس نہ آئے گا لیکن اگر میں جاؤں گا تو اُسے تمہارے پاس بھیج دوں گا اور وہ آکر دنیا کو گناہ اور راستبازی اور عدالت کے بارے میں قصور وار ٹھہرائے گا۔“