فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 241 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 241

ریویو آف ریلیجنز 241 فلسطین سے کشمیر تک اور آخر اچھا کرنے کے لئے اس مرہم کی حاجت پڑی جو آج تک مرہم عیسی کے نام سے مشہور چلی آتی ہے۔پھر چوتھی دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا نسخہ مرہم عیسی ہے جو طب کی کتابوں میں جو ہزار کے قریب ہیں بلکہ غالبا اس سے زیادہ ہوں گی اب تک پایا جاتا ہے موجود ہے اور یہ کتابیں یونانی رومی عبرانی فارسی میں موجود ہیں اور اس زمانہ سے عیسوی تاریخ کی دوسری صدی تک ان کتابوں کا پتہ ملتا ہے۔اس نسخہ مرہم عیسی کی نسبت طبیب لوگ یہ لکھتے چلے آئے ہیں کہ یہ مرہم حواریوں نے عیسی کے لئے تیار کی تھی اور چونکہ اس مرہم کے فوائد میں یہ لکھا ہے کہ وہ چوٹوں کے لئے بہت مفید ہے اور زخم کو اچھا کرتی ہے اور خون جاری کو بند کرتی ہے پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ مرہم حضرت مسیح کی ان چوٹوں کے لئے تیار کی گئی تھی جو صلیب سے اس کو پہنچی تھیں۔یہ شہادت یعنی نسخہ مرہم عیسی بڑی توجہ کے لائق ہے کیونکہ علمی کتابوں میں یہ درج ہے اور ہزارہا طبیب اس کی تصدیق کرتے آئے ہیں۔پھر پانچویں دلیل اس بات پر کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا۔نقودیموس کی انجیل ہے جو لنڈن میں بزبان انگریزی ۱۸۲۰ء میں چھپی تھی اس انجیل کے دسویں باب میں لکھا ہے کہ رومی سپاہیوں نے یہودیوں کو کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ تم نے یوسف کو جس نے یسوع کی نعش کو کفنایا تھا ایک کوٹھہ میں بند کیا ہے جس کی کلید مہر بند کر کے رکھی تھی اور جب تم نے اس کوٹھہ کو کھولا تو یوسف کو تم نے نہ پایا۔ہم کو یوسف کو دو جس کو تم نے ایک کوٹھہ میں بند کیا تھا تو ہم تم کو یسوع کو ( یعنی عیسی علیہ السلام کو ) دے دیں گے جس کی ہم نے قبر میں حفاظت کی تھی یہودیوں نے جواب دیا کہ ہم تم کو یوسف دے دیں گے تم ہم کو یسوع کو دو۔یوسف اپنے شہراری ماتھی میں ہے۔سپاہیوں نے جواب دیا کہ اگر یوسف اری ماتھی میں ہے تو یسوع گلیل میں ہے۔اس لفظ میں صریح اشارہ ہے کہ یسوع یعنی حضرت عیسی صلیب سے بچ کر اپنے شہر گلیل میں چلا گیا تھا۔اور اس انجیل پر کچھ موقوف نہیں مروجہ چارا نجیلوں نے پر غور کر کے بھی اس قدرضرور ثابت ہوتا ہے کہ مسیح قبر سے نکل کر گلیل کی طرف گیا تھا۔پس ایک امر قریب القیاس کو چھوڑ کر جو صاف اور سید ھے طور پر معلوم ہو رہا ہے ایک انجو بہ وگل