فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 236 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 236

چشمه معرفت 236 فلسطین سے کشمیر تک دے کر ایک دم میں مخلصی حاصل کر سکتا تھا اور کہہ سکتا تھا کہ عیسی نے جادو سے مجھے اپنی شکل پر بنا دیا ہے یہ کس قدر مجنونانہ تو ہمات ہیں۔کیوں لكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ * کے معنی یہ نہیں کرتے کہ حضرت عیسی صلیب پر فوت نہیں ہوئے۔مگر غشی کی حالت اُن پر طاری ہوگئی تھی بعد میں دو تین روز تک ہوش میں آگئے اور مرہم عیسی کے استعمال سے ( جو آجنگ صد با طبتی کتابوں میں موجود ہے جو حضرت عیسی کیلئے بنائی گئی تھی ) اُن کے زخم بھی اچھے ہو گئے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 38 تا 39) یہ عجیب بات ہے کہ اسلام کے ائمہ تعبیر جہاں حضرت عیسی کی رویت کی تعبیر کرتے ہیں وہاں یہ لکھتے ہیں کہ جو شخص حضرت عیسی کو خواب میں دیکھے وہ کسی بلا سے نجات پا کر کسی اور ملک کی طرف چلا جائیگا اور ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف ہجرت کریگا۔یہ نہیں لکھتے کہ وہ آسمان پر چڑھ جائیگا۔دیکھو کتاب تعطیر الانام اور دوسرے ائمہ کی کتا ہیں۔پس عظمند پر حقیقت ظاہر ہونے کے لئے یہ بھی ایک پہلو ہے۔منہ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 38 حاشیہ ) چشمہ معرفت (1908ء) میں نے یہ بھی ایک روایت میں دیکھا ہے کہ کفار قریش نے شاہ حبشہ کو فروختہ کرنے کے لئے یہ بھی اس کے آگے کہہ دیا تھا کہ یہ لوگ حضرت عیسی کو گالیاں دیتے اور توہین کرتے ہیں اور ان کا وہ درجہ نہیں مانتے جو آپ کے نزدیک مسلّم ہے مگر نجاشی نے جس کو حق کی خوشبو آ رہی تھی ان لوگوں کی شکایت کی طرف کچھ توجہ نہ کی۔مجھے تعجب ہے کہ وہی شکایتیں جو کفار قریش نے حضرت مسیح کا نام لے کر مسلمانوں کو گرفتار کرانے کے لئے نجاشی کے سامنے کی تھیں بعینہ وہ تہمتیں اس وقت کے مخالف مسلمان ہم پر کر رہے ہیں اگر ہم نے یہ کہا کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو گئے ہیں تو اس میں ہمارا کیا گناہ ہے؟ ہمارے وجود سے صدہا برس پہلے خدا تعالیٰ ان کی موت قرآن شریف میں ظاہر کر چکا ہے۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات میں ان کو فوت شدہ نبیوں میں دیکھ چکے ہیں۔عجیب تر تو یہ کہ النساء : 158