فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 178 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 178

178 יראה זרע يرايه زیرع יאריך ימים یے اریک یا میم اور صاحب اولاد ہوگا۔اس کی عمر لمبی کی جائے گی נפשן فلسطین سے کشمیر تک מעמ مے عمل نفشو יראה ישבע یرایه يسباع وہ اپنی جان کی نہایت سخت تکلیف دیکھے گا (یعنی صلیب پر بیہوشی ) پر وہ پوری عمر پائے گا۔(تحفہ گولڑ ویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 311 تا 315) اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ صلیب سے اتار کر مسیح کو سزا یافتہ مردوں کی طرح قبر میں رکھا جاوے گا مگر چونکہ وہ حقیقی طور پر مُردہ نہیں ہوگا اس لئے اس قبر میں سے نکل آئے گا اور آخر عزیز اور صاحب شرف لوگوں میں اس کی قبر ہوگی اور یہی بات ظہور میں آئی کیونکہ سری نگر محلہ خان یار میں حضرت عیسی علیہ السلام کی اس موقعہ پر قبر ہے جہاں بعض سادات کرام اور اولیاء اللہ مدفون ہیں۔منہ (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 314 حاشیہ) چنانچہ ہم اُن محقق عیسائیوں کا ذیل میں ایک قول نقل کرتے ہیں تا مسلمانوں کو معلوم ہو کہ اُن کی طرف سے تو مسیح کے نزول کے بارے میں اس قدر شور انگیزی ہے کہ اس فضول خیال کی حمایت میں تمہیں ہزار مسلمان کو کا فرٹھہرا رہے ہیں مگر وہ لوگ جو مسیح کو خدا جانتے ہیں اُن میں سے یہ فرقہ بھی ہے جو بہت سے دلائل کے ساتھ ثابت کرتے ہیں کہ مسیح ہرگز آسمان پر نہیں گیا بلکہ صلیب سے نجات پا کر کسی اور ملک کی طرف چلا گیا اور وہیں مرگیا۔چنانچہ سوپر نیچرل ریچن صفحہ ۵۲۲ میں اس بارے میں جو عبارت ہے اس کو ہم مع ترجمہ ذیل میں لکھتے ہیں۔اور وہ یہ ہے:۔The first explanation adopted by some able critics is that Jesus did not really die on the cross but