فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 147
147۔فلسطین سے کشمیر تک مسیح ہندوستان میں بعد بنی اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہو گئی اور فرقے فرقے الگ الگ بن گئے۔بخت نصر کے زمانہ تک یہی حالت رہی۔بخت نصر نے چڑھائی کر کے ستر ہزار یہودی قتل کئے اور شہر نتباہ کیا۔اور باقی یہودیوں کو قید کر کے بابل لے گیا۔اس مصیبت کے بعد افغان کی اولاد خوف کے مارے جو دیا سے ملک عرب میں بھاگ کر جابسے اور بہت عرصہ تک یہاں آباد رہے۔لیکن چونکہ پانی اور زمین کی قلت تھی اور انسان اور حیوان کو تکلیف تھی اس لئے انہوں نے ہندوستان کی طرف چلے آنے کا ارادہ کیا۔ابدالیوں کا ایک گروہ عرب میں پڑا رہا اور ( حضرت ) ابوبکر کی خلافت کے زمانہ میں ان کے ایک سردار نے ان کا رشتہ خالد بن ولید سے قائم کیا۔۔جب ایران اہل عرب کے قبضہ میں آیا تو یہ قوم عرب سے نکل کر ایران کے علاقوں فارس اور کرمان میں جابسے۔اور حملہ چنگیز خان تک یہیں بستے رہے۔اس کے مظالم کی تاب نہ لا کر ابدالی فرقہ مکران سندھ اور ملتان کے راستے ہندوستان پہنچا۔لیکن یہاں انہیں چین نصیب نہ ہوا (آخر کار ) وہ کوہ سلیمان پر جا ٹھہرے۔باقی ماندہ ابدالی فرقے کے لوگ بھی یہاں جمع ہو گئے۔ان کے چوبیس فرقے تھے جو افغان کی اولاد میں سے تھے جس کے تین بیٹے تھے جن کے نام سرابند (سرابان) ارکش ( گرگشت) کرلن (بطان) ان میں ہر ایک کے آٹھ فرزند ہوئے جن کے نام پر چوبیس قبیلے ہوئے۔ان کے نام مع قبائل یہ ہیں:۔سرا بند کے بیٹے قبائل کے نام گرگشت (ارکش) کے بیٹے قبائل کے نام ابدال ابدالی خلج خلجی غلہ کی یوسف یوسف زئی کا کر کا کری بابور با بوری جمهوربین جمورینی وزیر وزیری ستوریان ستوریانی لوہان لوہانی پین پینی