فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 329

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق) — Page 108

108 مسیح ہندوستان میں فلسطین سے کشمیر تک ہی سری کے مکان پر یعنی سرینگر میں ان کی قبر کا ہونا ثابت ہوا۔یہ عجیب بات ہے کہ دونوں موقعوں میں سری کا لفظ موجود ہے۔یعنی جہاں حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر کھینچے گئے اس مقام کا نام بھی گلگت یعنی سری ہے اور جہاں انیسویں صدی کے اخیر میں حضرت مسیح علیہ السلام کی قبر ثابت ہوئی اس مقام کا نام بھی گلگت یعنی سری ہے۔اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ گلگت کہ جو کشمیر کے علاقہ میں ہے یہ بھی سری کی طرف ایک اشارہ ہے۔غالبا یہ شہر حضرت مسیح کے وقت میں بنایا گیا ہے اور واقعہ صلیب کی یاد گار مقامی کے طور پر اس کا نام گلگت یعنی سری رکھا گیا۔جیسا کہ لاسہ جس کے معنی ہیں معبود کا شہر۔یہ عبرانی لفظ ہے اور یہ بھی حضرت مسیح کے وقت میں آباد ہوا ہے۔اور احادیث میں معتبر روایتوں سے ثابت ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسیح کی عمر ایک سو پچیس ۱۲۵ برس کی ہوئی ہے۔اور اس بات کو اسلام کے تمام فرقے مانتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام میں دو ایسی باتیں جمع ہوئی تھیں کہ کسی نبی میں وہ دونوں جمع نہیں ہوئیں۔(۱) ایک یہ کہ انہوں نے کامل عمر پائی یعنی ایک سو چھپیں ۱۲۵ برس زنده رہے۔(۲) دوم یہ کہ انہوں نے دنیا کے اکثر حصوں کی سیاحت کی۔اس لئے نبی سیاح کہلائے۔اب ظاہر ہے کہ اگر وہ صرف تینتیس ۳۳ برس کی عمر میں آسمان کی طرف اٹھائے جاتے تو اس صورت میں ایک سو چھپیں ۱۲۵ برس کی روایت صحیح نہیں ٹھہر سکتی تھی اور نہ وہ اس چھوٹی سی عمر میں یعنی تینتیس برس میں سیاحت کر سکتے تھے۔اور یہ روائتیں نہ صرف حدیث کی معتبر اور قدیم کتابوں میں لکھی ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے فرقوں میں اس تواتر سے مشہور ہیں کہ اس سے بڑھ کر متصور نہیں۔کنز العمال جو احادیث کی ایک جامع کتاب ہے اس کے صفحہ ۳۴ میں ابو ہریرہ سے یہ حدیث لکھی ہے۔اوحی اللہ تعالی الى عيسى ان يا عيسى انتقل من مكان الى مكان لئلا تعرف فتؤذى يعنى اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ اے عیسی ایک مکان سے دوسرے مکان کی طرف نقل کرتارہ یعنی ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف جاتا کہ کوئی پہچان کر دکھ نہ دے۔اور پھر اسی کتاب میں جابر سے روایت کر کے یہ حدیث لکھی جلد دوم عاش عيسى ابن مريم مائة و خمسا وعشرين سنة۔الطبقات الكبرى تاليف محمد بن سعد بن منيع الظهرى۔