پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 55 of 222

پردہ — Page 55

پرده کام پر ، job پر مردوں سے ہاتھ ملانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو logic حجاب کے متعلق ہے وہی logic مردوں سے ہاتھ نہ ملانے میں بھی ہے۔یعنی اگر آپ کسی غیر محرم کی آنکھوں سے بچتی ہیں تو اس کے ہاتھوں سے کیوں نہیں!“۔( طالبات کے ساتھ نشست 26 جون 2012ء بمقام واشنگٹن، امریکہ مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 17/اگست 2012ء) واقفات کو جرمنی کے ساتھ ہونے والی ایک سوال و جواب کی مجلس میں مردوں سے ہاتھ ملانے کے بارہ میں ایک واقعہ نو نے سوال کیا کہ میں یہاں ایک ادارے میں گئی تھی جہاں ایک مرد بیٹھا ہوا تھا اور جس نے سلام کے لئے آگے ہاتھ کر دیا۔ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: ”میرے ساتھ بھی ایک آدھ مرتبہ ایسا ہوا ہے اور میں تو یہی کرتا ہوں کہ آگے تھوڑا جھک جاتا ہوں جس سے اگلے بندے کو سمجھ آجاتی ہے۔یہ تو آپ نے اپنے آپ کو خود بچانا ہے۔اگر معاشرہ سے ڈرتی ہیں تو پھر کچھ نہیں ہوگا۔دو چار مرتبہ ایسا کریں گی اور اگلے کو بتا دیں گی کہ میرا مذہب مجھے یہ کہتا ہے کہ مردوں کے ساتھ ہاتھ نہیں ملانا تو وہ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ”آپ نے اگر اپنی مذہبی تعلیم کو پھیلانا ہے، لوگوں کو اس بارے میں بتانا ہے اور اس پر قائم رہنا ہے تو پھر بعض دفعہ لوگوں کے دلوں میں چھوٹی موٹی بے چینیاں پیدا ہوں گی اور وہ تو برداشت کرنی پڑتی ہیں۔یہ کوئی آج کی بات نہیں بلکہ ہمیشہ سے ہی ایسے ہے۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لکھا ہے۔اس 55