پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 54 of 222

پردہ — Page 54

پرده علیحدہ ہوں۔بلکہ قرآن کریم میں تو یہ بھی حکم ہے کہ بعض ایسی عورتوں سے جو بازاری قسم کی ہوں یا خیالات کو گندہ کرنے والی ہوں ان سے بھی کرو۔ان سے بھی بچنے کا حکم ہے۔اس لئے احتیاط کریں اور ایسی مجلسوں سے بچیں۔66 ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ کینیڈا 3 / جولائی 2004ء - مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 23 ستمبر 2005ء) عورتوں اور مردوں کا ہاتھ ملانا عورتوں اور مردوں کا آپس میں ہاتھ ملانا بھی پر وہ کی تعلیم کی نفی کرنے کے زمرہ میں آتا ہے۔اس بارے میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ: مردوں سے غیر ضروری باتیں کرنے اور بے جابے تکلفی سے بھی مردوں کو موقع ملتا ہے کہ وہ ہاتھ ملائیں۔احمدی عورتوں کو اپنا مقام پہنچاننا چاہئے اور اگلے کو ایسا موقع نہیں دینا چاہئے اور ان کو بتا دینا چاہئے کہ ہمارے مذہب میں عورت مرد سے سلام نہیں کرتی ، یعنی ہاتھ نہیں ملاتی۔میٹنگ نیشنل مجلس عام لجنہ اماءاللہ آئرلین 18 ستمبر 2010, مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 22 اکتوبر 2010ء) حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ امریکہ کے دوران مسجد بیت الرحمن، واشنگٹن میں احمدی طالبات کے ساتھ ایک نشست ہوئی۔جس میں طالبات نے حضور انور کی اجازت سے بعض سوالات بھی کئے۔ایک سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے طالبات کو بلکہ تمام لجنہ کو گھر سے اپنے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی میں پردے کو ملحوظ رکھنے کے بارے میں توجہ دلائی۔ان کو احمدی خواتین ہونے کی ذمہ داری کا احساس دلایا۔54