پردہ — Page 203
پرده اس سوال کے جواب میں کہ بعض مائیں بچیوں کا ساتھ دے رہی ہوتی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا جن کی مائیں ساتھ دے رہی ہیں ان کو سمجھائیں۔قرآن کریم میں یہ تو نہیں لکھا کہ ڈنڈا مارو۔قرآن کریم میں لکھا ہے کہ فذ کر ، پس نصیحت کرتے چلے جانا تمہارا کام ہے۔تمہیں نصیحت کرنے والا بنایا گیا ہے۔داروغہ نہیں بنایا گیا۔پس عہدیداران کا کام ہے کہ جو چیز بھی غلط دیکھیں تو اس بارہ میں نصیحت کرتی چلی جائیں۔اور یہ دیکھا کریں کہ اس بارہ میں قرآن کریم کیا کہتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارہ میں کیا فرمایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بارہ میں کیا تعلیم دی ہے۔کے بھی کئی معیار ہیں۔جیسا کہ میں پہلے بھی مثال دے چکا ہوں۔لندن میں ایک مصر کا باشندہ احمدی ہوا۔اس نے کہا کہ میری ماں کے لئے دعا کریں کہ وہ احمدی ہو جائے۔میں نے اسے کہا کہ اپنی والدہ کو مسجد لایا کرو۔کچھ عرصہ بعد وہ شخص آیا اور بتانے لگا کہ اس کی والدہ مسجد گئی تھی اور وہاں خواتین کا دیکھ کر کہنے لگی کہ تعلیم کی حد تک تو ٹھیک ہے میں سب کچھ مانتی ہوں لیکن تمہاری عورتیں نہیں کر رہیں۔اور کا معیار اس کا وہ حجاب تھا جو عرب خواتین لیتی ہیں اور ماتھا ڈھانپ لیتی ہیں۔بال نظر نہیں آتے۔نہ آگے نہ پیچھے سے۔اب بالوں کا بھی تو ایک حد تک ہے۔اس لئے اگر فیشن کے لئے آپ چھوٹا سا حجاب لے لیں اور پچھلے بالوں کو دکھانے کے لئے لہراتی پھر میں تو وہ غلط چیز ہے۔“ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ ناروے 2 /اکتوبر 2011ء مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 23 دسمبر 2011ء) 203