پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 202 of 222

پردہ — Page 202

پرده ٹائنٹس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ قمیص لمبی ہونی چاہئے۔میں نے تو کہا تھا کہ لڑکیاں جینز بھی استعمال کرتی ہیں۔سکنی جینز بھی استعمال کرتی ہیں تو بے شک کریں لیکن پھر اس کے اوپر لمبی قمیص پہنی ضروری ہے۔لمبی قمیص پہنیں یا پھر باہر آتے ہوئے لمبا کوٹ پہنیں۔اصل میں یہ دیکھیں کہ کی روح کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہارا یہ ہے کہ تم غیروں کے سامنے اس زینت کو چھپاؤ جو تم اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں کے سامنے ظاہر کر سکتے ہو۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اگر بیہودہ لباس گھروں میں پہنا جا رہا ہے تو اس میں گھروں کے لباسوں کو بھی تو چیک کرنے کی ضرورت ہے۔اگر ایک جوان لڑکی گھر میں اپنے باپ اور جوان بھائی کے سامنے جینز یا ٹائٹ کے اوپر بلاؤز پہن کر بغیر کسی حجاب کے پھر رہی ہے تو اس کو حیا نہیں رہے گی۔اصل چیز حیا ہے اور حیا کی روح پیدا کرنے کی کوشش کریں۔باقی اگر تنگ پاجامہ پہنا جاتا ہے تو پہلے بھی پہنا جاتا تھا۔اور اس میں کوئی حرج نہیں۔تنگ چوڑی دار پاجامہ اور آج کل کی ٹائٹس میں فرق ہے۔چوڑی دار پاجامہ میں تو ٹانگ کی shape نظر نہیں آتی۔ٹخنے سے لے کر پنڈلی تک اورا و پر گھٹنے تک اس کی ایک ہی گولائی اور shape ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے پنڈلی کی shape نظر نہیں آتی۔جب کہ ٹائٹس میں ایسا نہیں ہے۔اس میں پنڈلی سے ٹخنے تک پوری ٹانگ کی پوری shape نظر آرہی ہوتی ہے۔اس لئے بتانا پڑے گا کہ ان دونوں میں فرق ہے۔پس آپ بچیوں کو اس طرف لانے کی کوشش کریں کہ اصل چیز دیا ہے : " الْحَيَاء مِنَ الایمان “حیا ایمان کا حصہ ہے۔پس اگر آپ حیا کو رواج دے دیں تو آپ کے لباس اور پردے خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔202