پردہ — Page 158
پرده سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ کینیڈا کے دوران منعقد ہونے والی ایک نشست میں طالبات نے حضور انور ایدہ اللہ کی اجازت سے سوالات دریافت کئے۔ایک طالبہ نے سوال کیا کہ ہم اپنے غیر مذہب والے دوستوں کو کس طرح سمجھائیں کہ کیوں ضروری ہے؟ 66 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ایک تو یہ بتاؤ کہ ہم نے ایک عہد کیا ہے کہ ہم اس دین پر عمل کرنے والے ہیں جو ہمیں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں حکم دیا ہے کہ تم کرو تا کہ تمہاری جو ایک sanctity ہے وہ قائم رہے اور تمہیں یہ احساس رہے کہ میں نے سوسائٹی میں لڑکوں میں زیادہ mixup نہیں ہونا اور اپنے درمیان اور لڑکوں کے درمیان ایک barrier رکھنا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ نے مزید فرمایا کہ : یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیاں پڑھ رہے ہوتے ہیں اور اس میں بعض دفعہ interaction ہو جاتا ہے لیکن اس میں صرف جہاں تک تمہاری پڑھائی کا تعلق ہے کوئی بات سمجھنی ہے، کرنی ہے صرف اس حد تک ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ کوئی free relationship قائم نہیں ہوتا چاہئے۔دوستی نہیں ہونی چاہئے۔لڑکیاں دوستی صرف لڑکیوں کے ساتھ کریں“۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کے احکامات کے حوالہ سے فرمایا کہ : کے جو احکامات ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس بارہ میں جو ارشادات ہیں۔اس کی background ہے۔پرانے زمانے میں جب اتنا زیادہ نہیں تھا تو اس وقت ایک مسلمان عورت کسی یہودی کی دکان پر کام کروانے گئی۔اس وقت باقاعدہ ایسے لباس نہیں ہوتے تھے کہ undergarments بھی پہنے ہوں۔اس یہودی نے شرارت سے اس کا کپڑا باندھ دیا تو جب وہ کھڑی 158