قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 3 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 3

اور لازوائی خزانہ چھوڑا ہے وہ اولین ہی کے لئے نہیں آخرین کے لئے بھی ہے جو قیامت تک آپ کے بچے خادموں ، غلاموں اور چاکروں کو ملتا رہے گا بشرطیکہ وہ اپنی دعاؤں کے ذریعہ سے اس کے حصول کی مخلصانہ اور عاجزانہ کوششیں جاری رکھیں گے۔اس راز کو پہلی صدی ہجری کے ان مسلمانوں نے بھی خوب سمجھا جو تا حسین یا تبع تابعین میں شمار ہوتے تھے۔مثلاً بر صغیر پاک و ہند کی پہلی اسلامی حکومت کی بنیا د فاتح سندھ ابو الفداء محمد بن قاسم نے اموی حکمران ولید بن عبد المالک کے عہد حکومت دسر میں در اصل ذکر الہی ، تلاوت قرآن ، تو کل اور دعا کے طاقت ور اور ناقابل شکست مہتھیاروں ہی سے رکھی تھی چنانچہ حضرت علی بن حامد ابو بکر کوفی کی کتاب " فتح نامہ سندھ ( المعروف پنچ نامہ) سے ثابت ہے کہ محمد بن قاسم کو ارما بیل دارین بیلہ) میں یہ شاہی فرمان پہنچا کہ سوادِ وسیبل کی منازل و مراحل میں اکثر جاگتے رہا کرو، ہمیشہ تلاوت قرآن میں مصروف ار ہو، خدائے عز وجل کا ذکر ہر وقت زبان پر ہو، توفیق الہی سے نصرت کے طلب گار ہو اور لا حول ولا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ کے ا بکثرت ورد کو اپنا مدد گار بناؤ۔دفتحنا مر حنا ناشر مجلس مخطوطات فارسیه حیدر آباد دکن طبع لطیفی دیل ها اہل اللہ اور روحانی اور تبلیغی سرحدوں کی توسیع حضرت محمد بن قاسم اور ان کے اولوالعزم اور خدائی لشکر اسلام نے