قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 34 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 34

آئندہ آنے والی نسلیں ایک حد تک اس بنیاد پر عمارت قائم کرنے پر مجبور ہوں۔اگر تمہاری بنیاد ٹیڑھی ہوگی تو اس پر قائم کی گئی عمارت بھی ٹیڑھی ہوگی۔اسلام کا مشہور فلسفی شاکر کہتا ہے کہ ہے خشت اول چون بند معمار کچھ تا ثریا می رود دیوار کچھ یعنی اگر معمار پہلی اینٹ ٹیڑھی رکھتا ہے تو اس پر کھڑی کی جانے والی عمارت اگر ثریا تک بھی جاتی ہے تو ٹیڑھی ہو جائیگی پس بوجہ اس کے کہ تم پاکستان کی خشت اول ہو تمہیں اس بات کا بڑی احتیاط سے خیال رکھنا چاہئیے کہ تمہارے طریق او عمل میں کوئی کمی نہ ہو کیونکہ اگر تمہارے طریق اور عمل میں کوئی کبھی ہوگی تو پاکستان کی عمارت ثریا تک ٹیڑھی چلتی بجائے گی۔بے شک یہ کام مشکل ہے لیکن اتنا ہی شاندار بھی ہے۔اگر تم اپنے نفسوں کو قربان کر کے پاکستان کی عمارت کو مضبوط بنیادوں پر قائم کر دو گے تو تمہارا نام اس عزت اور اس محبت سے لیا جائے گا نہیں کی مثال آئندہ آنے والے لوگوں میں نہیں پائی جائے گی۔پس میں تم سے کہتا ہوں کہ اپنی نئی منزل پر عزم ،