قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 21 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 21

قیادت و راہ نمائی میں جماعت احمدیہ نے تحریک پاکستان کے جہاد میں پرجوش اور نا قابل فراموش حصہ لیا مگر اس کا اصل اور روحانی باعث یہ ہے کہ حضور نہایت درد سے یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اٹلی کوئی علاقہ ہمیں ایسادے جس میں ہم قرآنی تعلیم کے مطابق عمل کر سکیں جس پر خدا تعالٰی نے امت مسلمہ کو پاکستان جیسی عظیم مملکت عطا فرمائی۔(الفصل ۱۶۲ اپریل مشه که م) حضرت سیدنا محمد نو کا دعاؤں ستفارق عادت شعف اسلام اور مسلمانوں کی ترقی اور سر بلندی کا بے پناہ ذوق و شوق حق تعالی نے آپ کی پاک اور مطہر فطرت میں رکھ دیا تھا اور آپ بچپن ہی سے غیم ملت کے لئے اشکبار اور بیقرار رہتے تھے۔دعاؤں میں آپ کا یہ شخت ایسا غیر معمولی اور خارق عادت اور والہانہ رنگ رکھتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی اور قدیم صحابہ کبھی آپ پر رشک آتا تھا۔چنانچہ حضرت شیخ غلام احمد صاحب واعظ فرمایا کرتے تھے کہ :۔ایک دفعہ میں نے ارادہ کیا کہ آج کی رات مسجد مبارک میں گزاروں گا اور تنہائی میں اپنے مولا سے جو چاہوں گا مانگوں گا۔مگر جب میں مسجد میں پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ کوئی شخص سجدے میں پڑا ہوا ہے اور الحاج سے دعا کر رہا ہے اور یکں کھڑا کھڑا تھک گیا کہ یہ شخص سر اُٹھائے تو معلوم کروں کہ کون ہے پئیں نہیں کر سکتا کہ وہ مجھ سے پہلے کتنی دیر سے آئے ہوئے تھے۔مگر لے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو تاریخ احمدیت جلد عرب