اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vii of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page vii

موجب بنا ہم میں موجود نہیں ضروری تھا کہ آپ کی تمام تقاریر کا مجموعہ پھر شائع کیا جائے تا مستورات آپ کی نصائح پر عمل کریں اور لجنات اپنے پروگرام بناتے ہوئے ان سے استفادہ کریں۔کوشش کی گئی ہے کہ اس مجموعہ میں عورتوں کے متعلق حضرت مصلح موعود کی ہر تقریر شائع ہو سکے۔ہوسکتا ہے کہ اس مجموعہ میں بھی کوئی نفر بر شامل ہونے سے رہ گئی ہو کسی بھائی یا بہن کو کسی ایسی تقریر یا ارشاد کا علم ہو جو کسی اخبار میں شائع ہو چکا ہو اور اس مجموعہ میں رہ گیا ہو تو ضر ور اطلاع دیں آئندہ ایڈیشن میں اسے شامل کر لیا جائے گا۔بہنوں کو چاہئے اس کتاب کو خریدیں ، پڑھیں، حضرت مصلح موعودؓ کی نصائح پر عمل کریں اور اُس محسن نسواں کے لئے ہمیشہ دُعا کرتی رہیں جس کے شب و روز اُن کی بہبودی اور ترقی کی راہیں تلاش کرنے میں گزرے۔اللہ تعالے آپ سب کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔اس کتاب کی تیاری کے سلسلہ میں الفضل کے فائلوں سے نقار بر نقل کرنے میں صاحب نے میری بہت مدد کی ہے اور متعد و نقار بر اخباروں میں سے ڈھونڈھ کر نقل کی ہیں میں ان کی ممنون ہوں۔اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔طباعت کے سلسلہ میں کام کا سارا بوجھ کے ذمہ رہا ہے جنہوں نے رات دن مصروف رہ کر طباعت کے سلسلہ میں تمام کام سر انجام دئے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔لجنات کو اس کتاب کی اشاعت کے لئے یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہر احمدی گھرانہ میں کم از کم ایک کتاب ضرور پہنچ جائے۔یہ کتاب حضرت مصلح موعود کی انمول نصائح کا ایک بیش بہا خزانہ ہے جن کا پڑھنا احمدی مستورات کے لئے ضروری ہے تا وہ ان کی روشنی میں اپنی زندگیاں قرآن مجید کے مطابق ڈھال سکیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریق پر ادا کر سکیں۔آمین اللہم آمین۔خاکسار