اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page vi
أعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر پیش لفظ (رقم فرموده حضرت سيده أمر متين مريم صديقه صاحبه مدظلها العالي صدر لجنه اماء الله مركزيه) حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے دور خلافت میں مستورات کی تربیت کی خاطر ان کے مختلف جلسوں میں تقاریر فرمائیں جو علم کے خزائن اپنے اندر رکھتی ہیں۔جن میں کہیں آپ نے ان کو روحانی علوم سے روشناس کروایا ہے کہیں تربیت پر زور دیا ہے، کہیں قومی ذمہ داریوں کی طرف ان کو تو جہ دلائی ہے، کہیں اولاد کی تربیت کے گر بتائے ہیں کہیں ان کی صلاحیتوں کو ابھارا ہے۔غرض یہ تقار بر عورتوں کے لئے ہمیشہ ایک مشعل راہ کا کام دیں گی۔ان تقاریر کا مجموعہ حضرت مصلح موعود کی ایک خواہش کو پورا کرتے ہوئے ۱۹۴۶ء میں میں نے مرتب کر کے شائع کیا تھا۔آپ نے ایک تقریر میں فرمایا تھا۔اس کے لئے تربیت کی ضرورت سے پیچروں سے یہ کام نہیں ہوسکتا۔اس کے لئے ضرورت ہے کہ قوم کے لئے دستور العمل بنایا جائے ، ایک کتاب تیار کی جائے جس میں لکھا جائے کہ عورتوں کو بچوں کی تربیت اس طرح کرنی چاہیئے تا کہ عورتیں اسے پڑھ کر اس پر عمل کریں ورنہ یہ کوئی نہیں کر سکتا کہ الفضل اور ریویو کے فائل اپنے پاس رکھ چھوڑے، ان مقامات پر نشان لگے ہوں جہاں تربیت وغیرہ کے متعلق مضامین درج ہوں ان کو پڑھ پڑھ کر عمل کرے، لیکن اگر ایسی باتیں ایک جگہ جمع ہوں اور ایسی کتاب عورتوں کے کورس میں شامل ہو یا وہ اپنے طور پر پڑھ کر اس پر عمل کریں تو بہت مفید ہو سکتا ہے۔“ ( یکم دسمبر ۱۹۲۸ء) گزشتہ ایڈیشن صرف ۱۹۴۴ء تک کی تقاریر پر مشتمل تھا۔اب جبکہ وہ پاک وجود جواسیروں کی رستگاری کا