اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 55
55 پورا کرنے کے لئے بہتر سے بہتر ذرائع پر اطلاع اور پھر ان ذرائع کے احسن سے احسن طور پر پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ بخیر کرے۔آئندہ آنیوالی نسلوں کی بھی اپنے فضل سے راہنمائی کرے اور اس کام کو اپنی مرضی کے مطابق ہمیشہ کے لئے جاری رکے یہاں تک کہ اس دنیا کی عمر تمام ہو جائے۔اگر آپ ان خیالات سے متفق ہیں اور ان کے مطابق اور موافق قواعد پر جو بعد میں انجمن میں پیش کر کے پاس کئے جارہے ہیں اور کئے جائیں گے عمل کرنے کے لئے تیار ہوں تو مہربانی کر کے اس کاغذ پر دستخط کر دیں۔بعد میں ان قواعد پر ہر ایک بہن سے علیحدہ علیحدہ دستخط لے کر اقرار و معاہد ے لئے جائیں گے تقریر بر موقع جلسه سالانه خواتین ۱۹۲۳ء - قادیان اسلام میں عورت کی وقعت اسلام کے آنے سے پہلے جتنے مذاہب تھے ان میں زیادہ تر توجہ مردوں کی اصلاح کی طرف تھی اور بعض مذاہب تو یہ خیال کرتے تھے کہ گویا عورتوں میں روح ہی نہیں ہوتی اور وہ فقط مردوں کے آرام کے لئے کوئی انعام ہے نہ اُن سے کچھ پوچھا جائے گا۔یہ بہت مذہبوں کا خیال تھا حتی کہ یہودیوں اور عیسائیوں کی کتابوں میں بھی یہ لکھا ہے کہ خدا نے مردوں کو اپنے لئے اور عورتوں کو مردوں کے لئے بنایا ہے۔اسلام چونکہ اس بات کے لئے سب سے پہلا اور مذہب کے لحاظ سے آخری مذہب ہے جس نے یہ بتلایا ہے کہ مرد اور عورت بحیثیت انسان کے برابر ہیں جس طرح عورت مرد کے لئے پیدا کی گئی ہے اسی طرح مرد بھی عورتوں کے لئے بنایا گیا ہے۔اگر عورت مرد کا کام کرتی ہے تو مرد بھی اسے کما کر لا دیتا ہے۔پس پچھلے مذہبوں کا یہ خیال درست نہیں تھا۔یہ باتیں خدا کی کسی کتاب میں نہیں تھیں بلکہ اس زمانہ کے آدمیوں نے خود جس طرح چاہا قلم اُٹھا کر لکھ لیا۔سب سے پہلے رسول کریم اپنے نے تعلیم دی اور اس سے عورتوں کی کایا ہی پلٹ گئی۔رسول کریم کے آنے سے قبل عربوں کا خیال عورتوں کے متعلق اُس زمانہ میں عربوں کا یہ خیال تھا کہ عورت میں کچھ عقل نہیں ہوتی اُسے ہمارے کسی معاملے میں بولنا ہی نہیں چاہیئے۔اگر کوئی کسی معاملے میں دخل بھی دیتی تو اُسے سخت نا پسند کرتے تھے ایک دفعہ حضرت عمر ایک بات کے متعلق سوچ رہے تھے اُن کی بیوی نے کہا بات تو آسان ہے اس