اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 53

53 ۲۔اس بات کی ضرورت ہے کہ اس کے لئے ایک انجمن قائم کی جائے تا کہ اس کام کو با قاعدگی سے جاری رکھا جا سکے۔۔اس با ت کی ضرورت ہے کہ اس انجمن کو چلانے کے لئے قواعد ہوں جن کی پابندی ہر رکن پر واجب ہو ۴۔اس امر کی ضرورت ہے کہ قواعد وضوابط سلسلہ احمدیہ کے پیشکر دہ اسلام کے مطابق ہوں اور اس کی ترقی اور اس کے استحکام میں محمد ہوں۔۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جلسوں میں اسلام کے مختلف مسائل خصوصاً اُن پر جو اس وقت کے حالات کے متعلق ہوں مضامین پڑھے جائیں اور وہ خود اراکین انجمن کے لکھے ہوں تا کہ اس طرح علم کے استعمال کرنے کا ملکہ پیدا ہو۔۔اس امر کی ضرورت ہے کہ علم بڑھانے کے لئے ایسے مضامین پر جنہیں انجمن ضروری سمجھے اسلام کے واقف لوگوں سے لیکچر کر وائے جائیں۔ے۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کے لئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ سکیم کے مطابق اور اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کا روائیاں ہوں۔۔اس امر کی ضرورت ہے کہ تم اتحاد جماعت کو بڑھانے کے لئے ایسی ہی کوشاں رہو جیسے کہ ہر مسلمان کا فرض قرآن کریم ، آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے مقرر فرمایا ہے اور اس کے لئے ہر ایک قربانی کو تیار رہو۔۹۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اپنے اخلاق اور روحانیت کی اصلاح کی طرف ہمیشہ متوجہ رہو اور صرف کھانے اپنے پہنے تک اپنی توجہ کو محدود نہ رکھو۔اس کے لئے ایک دوسری کی پوری مدد کرنی چاہیئے اور ایسے ذرائع پر غور اور عمل کرنا چاہیئے۔۱۰۔اس بات کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تربیت میں اپنی ذمہ داری کو خاص طور پر سمجھوا در اینی گو د مین سے غافل اور بد دل اور سُست بنانے کی بجائے چست، ہوشیار، تکلیف برداشت کرنے والے بناء اور دین کے مسائل جس قدر معلوم ہوں اُن سے اُن کو واقف کرو اور خدا، رسول مسیح موجود اور خلفاء کی محبت ، اطاعت کا مادہ اُن کے اندر پیدا کرو۔اسلام کی خاطر اور اُس کی منشاء کے مطابق اپنی زندگیاں خرچ کرنے کا جوش اُن