اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 41

41 قسم کی جتنی باتیں کہتے ہیں وہ غلط ہیں کیونکہ سب سے بڑا رسول محمد سے ہے۔اگر آسمان پر کوئی رسول مردوں کو زندہ کرتا تو وہ آپ ہوتے لیکن مسلمان نادانی سے اس قسم کی باتیں حضرت عیسی کی طرف منسوب کر کے اُن کا درجہ رسول کریم ہے کے درجہ سے بڑھاتے ہیں۔تم ہر گز اس طرح نہ کرو اور سب سے بڑا درجہ رسول کریم ﷺ کا سمجھو۔اُن کے تم پر بہت بڑے احسان ہیں اس لئے اُن پر ایمان لاؤ اور ان کے مقابلہ میں کسی اور کو کسی بات میں فضیلت نہ دو۔اُن پر درود بھیجو۔درود دعا ہوتی ہے جس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اے خدا رسول کریم یا اللہ نے ہم پر جس قدر احسان کئے ہیں اُن کا بدلہ ہم کچھ نہیں دے سکتے آپ ہی اُن کو بدلہ دیں۔بعث بعد الموت پر ایمان رکھو پھر ایک بات میں تم کو یہ بتا تا ہوں کہ تمہیں عقیدہ رکھنا چاہیئے کہ مرنے کے بعد پھر زندہ ہوتا ہے۔جو لوگ یہ عقیدہ نہیں رکھتے وہ بڑے بڑے گناہوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔مثلا یہی کسی کے مرنے پر رونا پیٹنا ہے اس کی وجہ کیا ہوتی ہے یہی کہ اُن کو یقین نہیں ہوتا کہ مرنے کے بعد ہم پھر مل سکیں گے اس لئے ضروری ہے کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان لاؤ۔خدا تعالی نے اس پر ایمان لانا نہایت ضروری قرار دیا ہے۔موجودہ زمانہ کا نبی پھر یہ بات یاد رکھو کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے مرزا صاحب کو نبی بنا کر دنیا کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے لیکن آپ کوئی علیحدہ نبی نہیں ہیں بلکہ رسول کریم اللہ کے غلام ہیں ہم سے اُن کا تعلق نبی کا ہے لیکن رسول کریم ملانے سے وہی تعلق ہے جو ایک غلام کو اپنے آقا سے ہوتا ہے۔ان پر ایمان لانا ضروری ہے۔ان کے بھی ہم پر بڑے بڑے احسان ہیں۔اس زمانہ میں بھی دنیا اسی طرح گمراہ اور دین سے غافل ہو گئی تھی جس طرح رسول کریم لانے کے وقت ہو گئی تھی اور انہوں نے آگر دین سکھایا اور خدا تعالی تک پہنچنے کا سیدھا راستہ دکھایا ہے۔یہ تو وہ باتیں ہیں جو عقائد سے تعلق رکھتی ہیں۔اب میں اعمال کے متعلق بتاتا ہوں۔نماز کی پابندر ہو اول نماز ہے اس کی پابندی نہایت ضروری ہے۔عام طور پر عورتوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ چھوٹی عمر میں کہتی ہیں ابھی بچپن ہے جو ان ہو کر نماز پڑہیں گی جب جوان ہوتی ہیں بچوں کے عذر کر دیتی ہیں اور جب بوڑھی ہو جاتی ہیں تو کہتی ہیں اب تو چلا نہیں جاتا نماز کیا پڑھیں۔گویا اُن کی عمر ساری یونہی گزر جاتی ہے تو اکثر عورتیں نماز پڑھنے میں بہت ست ہوتی ہیں اور اگر پڑھتی ہیں تو چند دن پڑھ کے پھر چھوڑ