اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 426

426 آج خاتم النبیین کا مسئلہ ہمارے اور غیر احمدیوں کے درمیان ما بہ النزاع مسئلہ ہے۔ہم یہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے بعد آپ کے تابع نبی آسکتے ہیں۔لیکن غیر احمدی یہ کہتے ہیں کہ رسول کریم اے کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہے اور کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آ سکتا۔اور اسی اختلاف کی وجہ سے سالہا سال سے ہمارے اور ان کے درمیان یہ جھگڑا چلا آتا ہے۔اس جھگڑے کو ایک عورت نے کیا اچھاحل کیا ہے۔رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد حضرت عائشہ نے کچھ لوگوں کو باتیں کرتے سنا جو خاتم النبیین کی جگہ لانبی بعدہ کے الفاظ پر زور دیتے تھے۔حضرت عائشہ نے ان کی باتیں سنیں تو فرمایا:۔قُولُوا انّه ، خَاتَمَ الأنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ تم یہ تو بے شک کہو کہ آپ خاتم الانبیاء ہیں لیکن یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔آپ نے یہ فقرہ کہہ کر اُن لوگوں پر واضح کر دیا کہ خاتم انہین کے یہ معنی نہیں کہ آپ کے بعد نبی نہیں آسکتا۔حضرت عائشہ نے اس خطرہ کو محسوس کیا کہ لوگ اس غلطی میں مبتلا نہ ہو جائیں کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔کیونکہ آپ یہ جانتی تھیں کہ خود رسول کریم ﷺ نے اپنے بعد ایک نبی کے آنے کی پیشگوئی فرمائی ہے اور قرآن کریم میں آپ کے متعلق یہ پیشگوئی ہے کہ آپ کی بعثت دوبارہ ہوگی۔اور آپ یہ بھی جانتی تھیں کہ مردے دوبارہ زندہ نہیں ہوتے اور آپ کی اس بعثت سے مراد آپ کا بروز ہے۔حضرت عائشہ اس بات کو سمجھ گئیں۔لیکن بعض دوسرے جلیل القدر صحابہ اس بات کو نہ سمجھ سکے۔بے شک حضرت عائشہ کا ایک قول بھی اس قسم کا ہے لیکن حضرت علیؓ کا قول سب سے زیادہ زور دار ہے۔حضرت علی کے بیٹوں حسن اور حسین کو ایک شخص پڑھایا کرتا تھا۔حضرت علی ایک دفعہ اپنے بچوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے سنا کہ آپ کے بچوں کو ان کا استاد خاتم الیقین پڑھار ہا تھا۔حضرت علی نے فرمایا میرے بچوں کو خاتم انھین نہ پڑھاؤ بلکہ خاتم انہیں پڑھایا کرو۔یعنی بے شک یہ دونوں قرآتیں ہیں لیکن میں خاتم النبیین کی قرآت کو زیادہ پسند کرتا ہوں۔کیونکہ خاتم النبیین کے معنی ہیں نبیوں کی مہر اور خاتم النبیین کے معنے ہیں نہیوں کو ختم کرنے والا۔میرے بچوں کو تا کی زہر سے پڑھایا کرو۔آج ہر مسلمان خواہ وہ عالم ہو یا جاہل ہو احمدیوں کے سوا یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ رسول کریم نے کے بعد کوئی