اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 346

346 تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبِّهَاطَ وَيَضْرِبُ اللَّهُ إِلَّا مُثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمُ تذَكَّرُونَ اس کے بعد فرمایا:۔پہلے تو میں اس امر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے خیال میں عورتوں کے جلسہ میں میری تقریر اب کچھ زائدی چیز ہو گئی ہے اس لئے کہ پہلے عورتوں کا جال۔الگ ہوتا تھا اور مردوں کا الگ۔مگر اب جو تقریر میری مردوں میں ہوتی ہے وہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعے عورتیں بھی سن لیتی ہیں اس لئے عورتوں میں علیحد و تقریر کی بظاہر کوئی خاص ضرورت نظر نہیں آتی۔بے شک بعض مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کی طرف عورتوں کو متوجہ کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اس کے لئے ہر سال علیحدہ تقریر کرنے کی ضرورت نہیں۔اگر کبھی لجنہ اماء اللہ کو ایسی ضرورت محسوس ہو تو وہ مضمون پیش کر سکتی ہے اور کہہ سکتی ہے کہ فلاں مضمون کے متعلق عورتوں کے سامنے تقریر کر دی جائے۔اس صورت میں میں اس موضوع کے متعلق عورتوں میں تقریر کر سکتا ہوں۔لیکن موجودہ صورت حال میں چونکہ مردوں میں جو تقریریں ہوتی ہیں وہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعے چار سال سے یہاں پہنچ جاتی ہیں اس لئے میرے نزدیک عورتوں کے لئے وہی کافی ہیں۔سوائے اس کے کہ تم یہ مطالبہ کرو کہ ان چار سالوں سے پہلے مرد و تقریریں سنتے آرہے ہیں اور ہم ایک۔اب ۲۱ سال تک ہم میں بھی ایک زائد تقریر ہوتا برابر ہو جا ئیں۔مگر میں نے ابھی اس کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ اس پر غور کیا ہے۔اگر خدا تعالیٰ نے موقع دیا تو میں مزید غور کروں گا اور پھر جو فیصلہ ہو گا اس کے مطابق عمل کیا جائے گا۔اس کے بعد میں اُن آیات کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کے متعلق بیان فریا ہے کہ ان سب کو جنت میں داخل کیا جائے گا۔ایسی جنت میں جس کے نیچے نہریں چلتی ہوں گی۔یہاں سرگودہا، گجرات اور لائکپور کی مستورات آئی ہوئی ہوں گی۔دو نئی آبادیوں میں رہنے کی وجہ سے جانتی ہیں کہ نہر کیا ہوتی ہے اور نہر کے کیا کام ہوتے ہیں لیکن وہ نہریں جو جنت میں چلیں گی سرگودھا اور گجرات کی نہروں سے مختلف ہوں گی۔ان شہروں کی باریاں مقرر ہوتی ہیں اور خواہ کسی کا کھیت سوکھے یا جلے پانی باری پر ہی ملتا ہے۔پھر گورنمنٹ کے بعض ملازم شرارتیں کرتے رہتے ہیں اور بعض دفعہ نہریں کاٹ دیتے ہیں جس سے سارا علاقہ تباہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح