اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 345
345 ہیں لیکن لبنات اماءاللہ سارے پنجاب میں نہیں بلکہ بہت تھوڑی جگہوں پر قائم ہیں۔پس اول اپنی ذہنیت بدلو اور سمجھ لو کہ تم کو خدا نے دین کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔ہر عورت کا فرض ہے کہ ہر گاؤوں میں لجنہ قائم کرے۔جہاں جہاں احمدی ہیں وہاں مجعدہ بنا لوگی تو خدا تعالیٰ کام کرنے کی بھی توفیق دے دیگا۔حق بات تو یہ ہے کہ جتنی عورتوں کے ذریعے تبلیغ ہو سکتی ہے مردوں کے ذریعے نہیں ہو سکتی اگر عورتیں تبلیغ کرنے لگ جائیں تو ملک کی کایا پلٹ جائے۔مگر بہت کم عورتیں ہیں جو اس کی طرف توجہ کرتی ہیں۔عورت کو خدا نے ایسے ہتھیار دئے ہیں کہ مرد مقابلہ نہیں کر سکتے مگر وہ غفلت کرتی ہے اور یہ خیال کرتی ہے کہ قیامت کے دن شاید میرا خاوند تو جنت میں چلا جائے اور میں جہنم میں چلی جاؤں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ میں کچھ کر نہیں سکتی۔پس تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو ہر جگہ لجنہ قائم کرو مرکز میں لکھوا کر جواب نہ آئے تو مجھے لکھو مصباح میں مضامین دو۔تعلیم یافتہ مستورات یہ کام اپنی اپنی جگہوں پر فرد فردا کریں اور ہر جگہ لجنہ قائم کریں اللہ تعالی تم کو اس کام کی توفیق دے تا کہ تم بھی وہی انعامات حاصل کر سکو جو مومن کے لئے مقرر ہیں۔(از مصباح جنوری ۱۹۴۱ء) تقریر حضرت خلیفہ امسیح الثانی بر موقع جلسہ سالانہ مستورات ۱۹۳۱ء ۲۷۔دسمبر ۱۹۴۱ء۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جلسہ سالانہ میں جماعت احمدیہ کی خواتین کے سامنے جو تقریر فرمائی وہ حسب دستور محترمہ امتہ السلام صاحبہ معلمہ نصرت گرلز سکول نے قلمبند کر کے بھیجی جسے شکریہ کے ساتھ درج ذیل کیا جاتا ہے لیکن اس امر کا ذکر کر دینا ضروری ہے کہ محترمہ موصوفہ چونکہ زودنویس نہیں ہیں اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ حضور کی تقریر مکمل طور پر قلمبند کی گئی ہے مگر بہر حال ان کی کوشش قابل تعریف ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس محنت کی جزائے خیر عطا فرمائے۔(مدیره مصباح) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حسب ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت کی:۔وَأدْ خِلَ الَّذينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْانُهُرُ خَالِدِينَ فِيهَا بإِذْنِ رَبِّهِمْ ط تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَام أَلَمْ تَرَكَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلاً كَلِمَةٌ طَيِّبَةٌ كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِت وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ۔