اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 343
343 پھر جہاد کے علاوہ ایک اور بات بھی ایسی ہے جس میں یہ امتیاز پایا جاتا ہے اور یہ کہ مرد نبی ہو سکتا ہے لیکن عورت نبی نہیں ہو سکتی۔البتہ صدیق کا درجہ جو نبوت سے اتر کر دوسرا مقام ہے عورت کو مل سکتا ہے۔تم نے سُنا ہوگا کہ حضرت ابوبکر کو ابو بکر صدیق کہا جاتا ہے۔اسی طرح کہا جاتا ہے مریم صدیقہ۔عائشہ صدیقہ۔گویا جو درجہ خدا تعالیٰ نے مردوں کو دیا وہی عورتوں کو دیا۔اسی طرح شہادت کا درجہ بھی عورت کو مل سکتا ہے۔کوئی عورت اگر ز چکی کی تکلیف سے مرجائے تو شہید ہوگی۔کیونکہ وہ نسل انسانی کے چلانے کا کام کر رہی تھی۔اسی طرح عورت صالح بھی ہو سکتی ہے صرف نبوت کا درجہ عورت کو نہیں مل سکتا۔لیکن نبی کو جو جنت میں انعام ملے گا اس میں عورت بھی حصہ دار ہو گی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَولَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحَمَةٌ وَعِلْمًا فَاغْفِرُ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابِ الْجَحِيمُ۔“ فر مایا خدا کا عرش اُٹھانے والے کچھ فرشتے ہیں۔وہ اپنے رب کی حمد اور تسبیح کرتے ہیں۔اور جو مومن مرد اور مومن عورتیں ہیں اُن کے لئے دعائیں کرتے ہیں کہ اے خدا ہر بات کا تجھے علم ہے ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ وہ جو مومن بندے ہیں جو گناہ کر کے تو بہ کر لیتے ہیں تو اُن کو دوزخ کے عذاب سے بچا۔اور اے ہمارے رب تو ان سارے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو جنت میں داخل کر جن کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے۔اگر بڑا مقام پانے والی عورت ہے تو اُس کے خاوند کو بھی وہاں رکھ۔اور اگر بڑا مقام پانے والا کوئی مرد ہے تو اس کی بیوی کو بھی وہاں رکھ۔اسی طرح باپ کے ساتھ اولا دکو اور اولاد کے ساتھ والدین کو رکھ۔اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔تو بڑا غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔اب ہم کہتے ہیں کہ کیا یہ دعا قبول ہوئی یا نہیں۔اس کے لئے ہمیں قرآن کریم میں یہ آیات نظر آتی ہیں 66 جَنَّتَ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ أَبَا نِهِمْ وَأَزْواجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمُ وَالْمَمْلَكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابِ ، سَلَام عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرُ تُم فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّاره (رعد رکوع ۳)