اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 265

265 اس اطلاع کے ملنے پر میں نے مناسب سمجھا کہ کئی کمپنیوں کی رائے معلوم کر لی جائے تا کہ اس تنگی کے زمانہ میں کوئی ناواجب بوجھ جماعت پر نہ پڑے لیکن ہر ایک ماہرفن جس سے مشورہ لیا گیا اسنے یہی مشورہ دیا ہے کہ مسجد کی فوری مرمت نہایت ضروری ہے ورنہ سب عمارت کے ضائع ہو جانے کا احتمال ہے۔پس اس مجبوری کی وجہ سے میں نے خانصاحب فرزند علی خاں صاحب امام مسجد لنڈن کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ کسی معتبر کمپنی کے ذریعہ سے مسجد کی مرمت کرانی شروع کریں اور میں اس عرصہ میں جماعت احمدیہ کی خواتین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی یادگار کو قائم رکھنے کے لئے چندہ کریں تا کہ یہ مسجد گلی طور پر انہی کی طرف منسوب ہوتی رہے۔ضروری مرمت کے اندازے بھی میں نے لگوائے ہیں اور کم سے کم انداز و نچھ ہزار روپے کا ہے لیکن چونکہ اخراجات عام طور پر اندازے سے بڑھ جایا کرتے ہیں اس لئے اصل اندازہ سات آٹھ ہزار کے درمیان لگانا چاہیئے۔پس اس رقم کے جمع کرنے کے لئے میں خواتین جماعت احمدیہ سے اپیل کرتا ہوں۔گو اس میں کوئی تک نہیں کہ اس قدر عظیم الشان یادگار قائم کرنے کے بعد اگر انہوں نے اس کی ضرروری مرمت سے بے تہ بہی برتی تو جس طرح دنیا میں ان کی پہلی قربانی کی وجہ سے ان کی شہرت ہوئی ہے اسی طرح ان کی دوسری سستی کی وجہ سے بدنامی ہوگی کیونکہ ان کی تیار کردہ مسجد دنیا کے اقتصادی مرکز کے اندر ہے اور سب دنیا کے لوگ وہاں آتے رہتے ہیں۔لیکن میرے نزدیک مسلمان کا کام نمود کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالے کے لئے ہوتا ہے پس دنیا میں اپنے نام کو بلند کرنے کے لئے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنا درجہ بڑھانے کے لئے ہماری جماعت کی مستورات کو اس وقت کہ سخت مالی پریشانی کا وقت ہے ایک اعلیٰ نمونہ قربانی کا دکھا کر ثابت کر دینا چاہیئے کہ مومن کی قربانی مال کی وسعت کے مطابق نہیں بلکہ اس کے دل کی وسعت کے مطابق ہوتی ہے اور وہ تنگی کے وقت میں بھی دین کے کام کو ہر ایک دوسرے امر سے مقدم رکھتا ہے۔اے بہنو! یا درکھو کہ اس وقت ساری دنیا میں اسلام کی خدمت احمدیوں کے ذمہ لگائی گئی ہے اور اللہ تعالے کی طرف سے کسی قوم کو اس قدر عظیم الشان ذمہ داری کا ملنا کوئی معمولی انعام نہیں ہے۔یہ وہ انعام ہے جس کے لئے جسم کا ہر ذرہ بھی اگر قربان کرنا پڑے تو یہ قربانی اس انعام کے مقابلہ میں بالکل بیچ ہوگی۔